مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 182 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 182

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 182 موعود امام - اُمت محمدیہ کا ایک فرد ایک گروہ کا یہ عقیدہ ہے کہ عیسی" کے نزول سے مراد دراصل ایک ایسے شخص کا ظہور ہے جو عیسی علیہ السلام سے فضل و شرف میں مشابہ ہوگا یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے نیک آدمی کو فرشتہ اور شریر کو شیطان کہہ دیا جاتا ہے یہ محض تشبیہ کی وجہ سے ہوتا ہے حقیقی شخصیات اس سے مراد نہیں ہوتیں۔“ (خريدة العجائب وفريدة الغرائب صفحہ 263 مصطفی البابی الحلمى مصر ) 62 حديث إِمَامُكُمْ مِنكُمْ سے بعض لوگ یہ مراد لیتے ہیں کہ ابن مریم نزول کے وقت امام نہیں ہوں گے بلکہ امام مسلمانوں میں سے کوئی اور ہوگا جو عقلاً درست نہیں کیونکہ حضرت عیسیٰ نبی اللہ مامور ہو کر تشریف لائیں گے۔انہیں مکمل طور پر امامت کبری حاصل ہوگی نماز کی امامت جو امامت صغری کہلاتی ہے اسی کے تابع ہوگی۔پس اس حدیث کے معنی اس کی دوسری روایت اور شاہد کے مطابق کرنے ہوں گے۔جو صحیح مسلم میں اَمَّكُمُ مِنْكُمُ کے الفاظ میں مروی ہے جس کا صاف مطلب ہے کہ تمہاری امامت کرانے والا امام تم میں سے ہی ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امام مسلم اور امام مالک کی طرح امام بخاری نے بھی اپنی صحیح میں ایسی کوئی روایت قبول نہیں کی جس میں مہدی کا لفظ مذکور ہو بلکہ یہی روایت جس میں ایک امام مسیح ابن مریم کے آنے کی پیشگوئی ہے بلحاظ صحت روایت قابل ترجیح سمجھی ہے، وہی امام جس نے مثیل ابن مریم ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کا تیرہواں خلیفہ اور امام مہدی ہونا تھا اور حضرت مسیح ناصری کی طرح تیرہویں صدی کے آخر اور چودھویں کے آغاز میں مسلمانوں کی اصلاح کا کام کرنا تھا۔پس یہی خلیفہ وہ مہدی موعود ہے جس کے بارہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ میری امت میں میرا خلیفہ ہوگا۔(المعجم الصغير الجزء الاول صفحه 257 دار الكتب العلمية (بيروت) 63 حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا بھی یہی دعوی ہے کہ آپ ہی وہ امتی مسیح موعود اور امام مہدی ہیں جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی۔آپ فرماتے ہیں: 1۔بخاری اور مسلم کی وہ حدیث جس میں اِمَامُكُم مِنْكُمُ اور اَمَّكُمُ مِنْكُمْ لکھا ہے۔جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ تمہارا امام ہوگا اور تم ہی میں سے ہوگا۔چونکہ یہ حدیث آنے والے عیسی کی نسبت ہے اور اسی کی تعریف میں۔اس حدیث میں حکم اور عدل کا لفظ بطور صفت موجود ہے جو اس فقرہ سے