مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 138 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 138

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 138 عیسیٰ اور مہدی۔ایک ہی وجود کے دو لقب کی اور جو احادیث لی ہیں ان سے اول تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ مہدی ہی عیسی " بن مریم ہیں دوم یہ کہ ابن مریم تم میں سے ہی امام (مہدی ) بن کر تشریف لائیں گے گویا امام بخاری اور مسلم کے نزدیک موعود مسیح ہی مہدی آخر الزمان ہوں گے۔“ السیف الصارم صفحہ 76 فارسی مطبع نذیر پرنٹنگ پریس ہال بازار امرتسر ) حضرت بانی جماعت احمدیہ مقام عیسویت کی تشریح میں فرماتے ہیں: وو 52 مہدی کے کامل مرتبہ پر وہی پہنچتا ہے جو اول عیسی بن جائے یعنی جب انسان تبتل إلى الله میں ایسا کمال حاصل کرے جو فقط روح رہ جائے ، تب وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک روح اللہ ہو جاتا ہے۔اور آسمان میں اس کا نام عیسی" رکھا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے ایک روحانی پیدائش سو اس کو ملتی ہے۔“ ( نشان آسمانی صفحہ 8 روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 368 ایڈیشن 2008) اسی طرح آپ حدیث "لَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِیسی کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اور یہ حدیث کہ لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِیسی ایک لطیف اشارہ اس بات کی طرف کرتی ہے کہ وہ آنے والا ذو البروزین ہوگا اور دونوں شانیں مہدویت اور مسیحیت کی اُس میں جمع ہوں گی یعنی اس وجہ سے کہ اُس میں آنحضرت کی روحانیت اثر کرے گی مہدی کہلائے گا کیونکہ آنحضرت سبھی مہدی تھے۔آنے والے کا نام جو مہدی رکھا گیا سو اس میں یہ اشارہ ہے کہ وہ آنے والا علم دین خدا سے ہی حاصل کرے گا اور قرآن اور حدیث میں کسی اُستاد کا شاگرد نہیں ہوگا۔۔۔اور جس طرح مذکورہ بالا وجہ سے آنے والا مہدی کہلائے گا اسی طرح وہ مسیح بھی کہلائے گا کیونکہ اس میں حضرت عیسی کی روحانیت بھی اثر کرے گی۔لہذاوہ عیسی ابن مریم بھی کہلائے گا اور جس طرح آنحضرت کی روحانیت نے اپنے خاصہ مہدویت کو اس کے اندر پھونکا اِسی طرح حضرت مسیح کی رُوحانیت نے اپنا خاصہ رُوح اللہ ہونے کا اس کے اندر ڈالا۔“ ایام اصلح روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 406 تا 408 ایڈیشن 2008) حضرت بانی جماعت احمدیہ نے مسیح و مہدی کا دعوی کرتے ہوئے فرمایا: اس (خدا) نے میرے پر بجلی کی تاکہ اجساد میں روح پھونکے اور مجھے مسیح اور مہدی بنایا۔“ نجم الھدی روحانی خزائن جلد 14 ص 78 حاشیہ ایڈیشن 2008)