مسیح اور مہدیؑ — Page 135
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 135 عیسی اور مہدی۔ایک ہی وجود کے دو لقب دوسرے راوی یونس بن عبدالاعلیٰ کو بھی ابن کثیر نے ثقہ قرار دے کر لکھا ہے کہ یہ حدیث مہدی سے متعلق ان احادیث سے بظاہر مخالف ہے جن میں مہدی عیسی" سے علیحدہ معلوم ہوتے ہیں مگر غور کرو تو تطبیق ممکن ہے کہ المہدی سے مراد ” مہدی کامل لیا جائے۔اور حدیث کا یہ مطلب ہوگا کہ مہدی کامل حضرت عیسی ہی ہوں گے۔اگر چہ مہدی اور بھی ہو سکتے ہیں۔" ( النهاية للبداية مترجم حصہ 15 صفحہ 55 اریب پبلیکیشنز نئی دہلی ) 44 علمائے سلف میں سے علامہ ابن تیمیہ ، علامہ قرطبی، علامہ ابن القیم ، علامہ سیوطی اور علامہ مناوی نے بھی اس حدیث کی یہی تاویل کی ہے کہ عیسی ہی مہدی ہوں گے۔دراصل مہدی کے معنی ہدایت یافتہ کے ہوتے ہیں اور قرآن شریف سے پتہ چلتا ہے کہ ہمیشہ تمام نبی اور مامور خدا سے ہدایت پا کر پہلے خود مہدی بنتے ہیں پھر دوسروں کے لئے موجب ہدایت اور ہادی ہوتے ہیں۔فرمایا: وَجَعَلْنَهُمْ أَئِمَّةً يَهُدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلوةِ وَايْتَاءَ الزَّكَوةِ - وَكَانُوا لَنَا عَبدِينَ (الانبیاء :74) یعنی اور ہم نے انہیں ایسے امام بنایا جو ہمارے حکم سے ہدایت دیتے تھے اور ہم انہیں اچھی باتیں کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے کی وحی کرتے تھے اور وہ ہماری عبادت کرنے والے تھے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں کو پہلے امام مہدی اور پھر ہادی بنایا۔انہی معنی میں مثیل عیسی بن مریم کو بھی امام مہدی کہا گیا ہے۔اس زمانے کے حکم عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے علم پاکر اس حدیث عیسی کے سوا کوئی مہدی نہیں“ کے بارہ میں فرمایا کہ:۔محد ثین اس پر کلام کرتے ہیں مگر مجھ پر خدا نے یہی ظاہر کیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ( ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد 3 صفحہ 64 ایڈیشن 1984) پس جس حدیث کی صحت وحی الہی سے ثابت ہو، اس سے زیادہ صحیح کوئی اور حدیث نہیں ہوسکتی۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اللہ سے حکم پا کر مسیح موعود و مہدی معہود ہونے کا دعویٰ فرمایا۔دیگر احادیث صحیحہ سے بھی اس حدیث کے مضمون کی تصدیق و تائید ہوتی ہے۔حضرت ابوھریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قریب ہے کہ تم میں سے جو زندہ رہے وہ دیکھے کہ عیسی بن مریم امام مہدی بن کر تشریف لائیں گے۔“ ہے۔(مسند احمد بن حنبل مترجم جلد چہارم صفحہ 564 مکتبہ رحمانیہ لاہور ) 45