مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 20 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 20

٢٠ پھر سورچ لون حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ہاں ہاں۔میں نے خوب سوچ لیا ہے، آپ نے فرمایا۔اگر تم نے سوچ لیا ہے اور سارا مال اور سارے غلام مجھے دے دیئے ہیں تو میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے جیسا کوئی دوسرا انسان میرا عظام کہلائے ، میں سب سے پہلے غلاموں کو آزاد کر دوں گا۔رضو حضرت خدیجہہؓ نے عرض کیا۔اب یہ آپ کا مال ہے جس طرح آپ چاہیں کریں ، آپ یہ سُن کر بے انتہا خوش ہوئے۔آپ باہر نکلے خانہ کعبہ میں آئے اور آپ نے اعلان فرمایا کہ خدیجہ نے اپنا سارا مال اور اپنے سارے غلام مجھے دے دیئے ہیں میں اُن سب غلاموں کو آزاد کرتا ہوں ،۔۔۔۔۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ اعلان فرمایا کہ میں تمام غلاموں کو آزاد کر تا ہوں تو اس پر اور تو سب غلام چلے گئے۔صرف زید بن حارثہ جو بعد میں آپ کے بیٹے مشہور ہو گئے تھے۔وہ آپ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا۔آپ نے تو مجھے آزاد کر دیا ہے مگر میں آزاد نہیں ہونا چاہتا ہیں آپ کے پاس ہی رہوں گا۔آپ نے اصرار کیا کہ وطن جاؤ اور اپنے رشتہ داروں سے ملو