مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 741
741 میں سے گذرے تو خبر نہیں ، بارہ نسلوں تک پہنچے گی بھی یا نہیں مگر خدا کی یہ طاقت ہے کہ وہ بارہ ہزار نسلوں تک پہنچا دے۔اس لئے آؤ ہم خدا سے دعا کریں کہ وہ اس جلسہ کو بابرکت کرے اور اللہ تعالیٰ ہماری اولادوں کو ہزاروں پشتوں تک دین کا بوجھ اٹھانے کی توفیق دے اور ہمیشہ ان میں سے ایسے کامل انسان پیدا ہوں جو اللہ تعالٰی سے براہ راست تعلق رکھنے والے ہوں اور اس کے دین کی اشاعت کرنے والے ہوں تاکہ احمدیت اور اسلام کا پیغام دنیا میں پھیل جائے اور ہم خدا تعالیٰ کے سامنے سر خرو ہو جائیں۔اپنی طاقت سے نہیں ، اپنی قوت سے نہیں بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کیونکہ یہ طاقت خدا ہی میں ہے ہم میں نہیں۔ہمارا دعویٰ کرنا باطل ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہماری اولاد میں سے کسی کو خدمت دین کی توفیق ملتی ہے تو ہماری وجہ سے نہیں ملتی ، خدا کی وجہ سے ملتی ہے۔ہم میں اس کی توفیق نہیں ہے۔اگر ہم میں توفیق ہوتی تو ہم اپنی ساری اولادوں کو ٹھیک کیوں نہ کرلیتے"۔فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۵۵ء مطبوعه الفضل ۱۰ فروری ۱۹۵۶ء)