مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 581
581 کہ اگر تم ظاہری طور پر یہ عہد کر لیتے ہو کہ تم ہمیشہ سچ بولو گے لیکن دل سے تم اس کا عہد نہیں کرتے تو تمہارا یہ پہلا جھوٹ ہو گا۔کیا خدام الاحمدیہ اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ خواہ کیسے ہی خطرناک حالات ہوں یا انہیں کیسی ہی مشکلات میں سے گزرنا پڑے ، وہ قرآن کریم کی ہدایات اور اس کی شرائط کے مطابق ہمیشہ سچ بولیں گے "۔سب خدام نے بیک آواز کہا إلى والله! حضور نے یہ الفاظ تین بار دہرائے۔خدام نے ہر بار بیک آواز ای واللہ کہہ کر اقرار کیا۔)