مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 458 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 458

458 بر تن مانگ کر لے آتے ہیں اور پھر اس میں ساگ ڈال کر کھانا شروع کر دیتے ہیں اور پھر ایک گالی نکال کر کہنے لگا کہ میں بھی ایسا ویسا ہوں اگر تمہارا کٹورا مانگ کر نہ لے جاؤں اور اس میں پاخانہ ڈال کر نہ کھاؤں۔تو ایسے لوگ بھی بجائے دل کی صفائی کا ثبوت دینے کے دل کی گندگی کا ثبوت دیتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ خوش ہوں کہ کسی نے میرے لڑکے کی بیماری کا پتہ دے دیا ہے الٹالڑنا شروع کر دیتے ہیں۔یہ طریق نہایت نا پسندیدہ ہے۔ہماری جماعت کے ہر شخص کا فرض ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے اخلاق کی درستی کے لئے کوشاں رہے۔بالعموم نوجوان نوجوانوں کی بیچ کر جاتے ہیں اور ان کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ جب کسی کو کسی دوسرے شخص کی غلطی کی اطلاع ملے تو اسے اس کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے۔(فرموده ۱۹ مئی ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۷ استمبر ۱۹۶۱ء)