مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 386 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 386

386 لیکن اگر تم کسی نامہ نگار کے سامنے یہ کہو کہ میں دنیا کے لئے یہ پیغام لایا ہوں کہ لا الہ الا الله محمد رسول الله تو چونکہ اس کی بار بار اور مختلف پیراؤں سے تشریح نہیں کی گئی اس لئے اس خلاصہ سے تعلق رکھنے والے کئی مضامین کی باریکیاں ان کی وسعتوں اور اس کے وسیع دائرے اس کے ذہن میں نہیں آتے۔وہ حیران ہو جاتا ہے اور وہ اس بات کو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ وہ اسلام جس کا دعوی ہے کہ خدا ایک ہے اور جس کا دعویٰ ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔اس کے ایک فقرہ میں دنیا کے لئے نیا پیغام کون سا ہے۔یہ تو وہی پرانی بات ہے جو ایک لمبے عرصہ سے اسلام کی طرف سے پیش کی جارہی ہے۔حالانکہ خدا ایک ہے اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس کا کروڑواں حصہ بھی اس فقرہ میں بیان نہیں کیا گیا ہے کہ " خدا محبت ہے بلکہ بچی بات تو یہ ہے کہ لا اله الا الله محمد رسول اللہ کے مقابلہ میں اس فقرہ کی اتنی حیثیت بھی نہیں جتنی ہاتھی کے مقابلہ میں مچھر کی ہوتی ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ وہ فقرہ یاد کر لیا گیا ہے اور یہ فقرہ یاد نہیں کرایا گیا۔اس فقرہ کے مطالب کو بار بار لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور اس فقرہ کے مطالب کو لوگوں کے سامنے بار بار نہیں رکھا گیا۔اسی وجہ سے جب ہم لوگوں کے سامنے یہ وسیع مضمون بیان کرتے ہیں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں کہ ہم اس بات کو جو دنیا کو پہلے بھی معلوم ہے ایک نیا پیغام کس طرح قرار دے رہے ہیں۔حالانکہ اصل کو تاہی ان کی اپنی نظر کی ہوتی ہے چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہو تا ہے کہ جب ان کے سامنے ان تمام وسیع مضامین کا ایک مجموعہ لا اله الا الله محم محمد رسول اللہ کے الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے تو وہ متاثر نہیں ہوتے لیکن جب ان کے سامنے اسلام کے اس خلاصہ کا ہزارواں بلکہ کروڑواں حصہ نکال کر پیش کیا جاتا ہے اور اس کی ایک تشریح ان کے سامنے کی جاتی ہے تو وہ اس سے متاثر ہو جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیز واقعہ میں ایسی ہے جو دنیا کے لئے ایک نیا پیغام کہلا سکتی ہے۔مذہب کا خلاصہ کیا ہے ؟ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا کہ مذہب کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا سے تعلق پیدا کیا جائے اور بنی نوع انسان سے شفقت کی جائے۔یہ خلاصہ اگر ہم لوگوں کے سامنے بیان کریں تو تمام یورپین مصنف اور نامہ نگار اسے ایک نیا پیغام قرار دیں گے اور وہ اس سے متاثر ہوں گے اور وہ تسلیم کریں گے کہ یہ نظریہ یقینا ایسا ہے جو دنیا کے سامنے بار بار آنا چاہئے اور جس کو قائم کرنے کے لئے ہمیں اپنی انتہائی کوششیں صرف کرنی چاہئیں لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ خلاصہ آگے پھر خلاصہ ہے لا الہ الا الله۔محمد رسول اللہ کا۔کلمہ طیبہ میں بے شمار مضامین موجود ہیں در حقیقت لا اله الا الله محمد رسول اللہ بہت سے وسیع مضامین پر مشتمل ہے جن میں سے