مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 85
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 85 ارشادات حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی گناہ سے بچنے اور کچی تو بہ کے لئے تین باتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گناہ سے بچنے اور بچی تو بہ کے لئے تین باتیں بیان فرمائی ہیں جن کو خلاصہ میں یہاں بیان کرتا ہوں۔پہلی بات تو آپ نے برائی کو چھوڑنے کیلئے یہ فرمائی کہ اپنے دل میں اور دماغ میں ان چیزوں کے بارہ میں ، جن سے برے خیالات دل میں پیدا ہورہے ہیں، انتہائی گندا، غلیظ اور بھیانک تصور پیدا کریں۔اگر حقیقی معنوں میں استغفار کرتے ہوئے یہ کراہت کا تصور پیدا کریں گے ، ان سے نفرت کا تصور پیدا کریں گے تو دل صفائی کی طرف مائل ہو گا۔دوسرے یہ کہ دل میں شرمندگی اور ندامت کے جذبات پیدا کریں۔یہ سوچیں کہ آج جوانی کی عمر میں میرے سے جو غلط کام ہورہے ہیں ان سے مجھے کیا فائدہ ہوگا۔ہر ایک یہ سوچے کہ یہ برائی جو میں کر رہا ہوں یہ میرے خاندان کو بدنام کرے گی ، یہ برائی جماعت کے نام کو بدنام کرے گی۔میں نے تو ایک عہد کیا ہوا ہے، اس سے مجھے دور لے جانے والی ہوگی۔تو یہ احساس شرمندگی اور یہ جوسوچ ہے یہ برائیوں سے روکنے میں پھر اپنا ایک کردارادا کرتا ہے اور جب شرمندگی کی یہ حالت ہو جائے تو پھر یہ پکا ارادہ کریں کہ اب پھر ان برائیوں کے قریب بھی نہیں جانا اور جب دعا کر کے اپنی حالت حقیقت میں ایسی بنالیں گے اور ہر شخص اپنی حالت ایسی بنانے کی کوشش کرے گا، جب اس طرح بچنے کی کوشش کرے گا تو جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ تمام قوتوں کا مالک ہے، پھر ایسے لوگوں کے دلوں میں مضبوطی پیدا کرے گا۔رحم کرتے ہوئے مغفرت کے سامان پیدا فرمائے گا نفس امارہ کو مزید پھیلنے سے بچائے گا اور انسان اس طرح پھر ایسی حالت میں پہنچ جاتا ہے کہ جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قَدْ فَلَحَ مَنْ زَكَهَا ( الشمس: 10 ) یعنی یقینا وہ کامیاب ہو گیا جس نے تقوی کو پروان چڑھایا۔پس ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ نیکی حاصل کرنے والے بہنیں جس سے فلاح پانے والے ہو جائیں۔وہ نفس مطمئنہ حاصل کرنے والے ہو جائیں جس سے ہمیشہ نیکیوں میں آگے بڑھتے چلے جانے والے بنتے چلے جائیں اور یہی نیکیاں ہیں جو پھر آپ میں اور دوسروں میں تمیز کریں گی۔یہ اللہ تعالیٰ سے تعلق اور برائیوں سے بچنا ہی ہے جو آپ کے اپنے اندر بھی اصلاح کا باعث ہوگا اور دوسروں کو بھی آپ کی طرف کھینچنے کا ذریعہ بنے گا۔آپ کے اعلیٰ اخلاق اور برائیوں سے بچنا آپ کیلئے ( دعوت الی اللہ )