مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 62 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 62

62 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 12:۔پھر کون سی پاکٹس ہیں جہاں ہم جاسکتے ہیں۔ترکوں کو ( دین حق ) کو سمجھانے کے لئے کیا کیا ضروریات ہیں ، کیا کیا اعتراضات ہیں جو ہم دور کر سکتے ہیں۔اس کے بعد ان میں نفوذ ہو سکتا ہے احمدیت کا۔کیونکہ بڑی پاکٹ ہے جرمنی میں ترکوں کی۔پھر عرب ملکوں کے ، مراکش اور دوسرے تیسرے ملکوں کے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان کے ساتھ کس سلسلے میں بات گفتگو ہو سکتی ہے۔کیا کیا اُن کے سوالات ہیں؟ کس طرح مطمئن کیا جاتا ہے۔پھر Eastern Europe کے جولوگ یہاں آ کر آباد ہورہے ہیں، یورپین کمیونٹی میں شامل ہونے کی وجہ سے بھی یہاں آرہے ہیں تو یہاں better اُن کے لئے کام کی oppertunities ہیں۔اُن میں کس قسم کا لٹریچر چاہیے؟ یہ بہت سارا کام ہے جو ہونے والا ہے۔اگر آپ اس پر کام کر رہے ہیں تو مجھے بتائیں کہ اُس کا کیا رزلٹ نکلا اور اگر نہیں کر رہے تو پھر اس کو پلان کرنا چاہیے۔اس طرح کا جائزہ لیں اور باریکی میں جائزہ لیں۔ہر ریجن کا قائد اور مہتمم صاحب (دعوت الی اللہ ) بھی۔تو پھر آپ کو یہ پتہ لگے گا کہ کہاں کہاں ہماری کمیاں ہیں۔صرف پروگرام بنا کے دے دینے سے ٹارگٹ حاصل نہیں ہوا کرتے۔رابطے پر کھتے رہا کریں نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا کہ بیعت کا سوال تو بعد میں ہے۔پہلے یہ بتائیں کہ داعیان الی اللہ کے رابطے کتنوں سے ہیں۔اُن میں سے کتنے active ہیں جو ( دعوت الی اللہ ) کا کام کرتے ہیں۔صرف نام ہی لکھوا کے شامل ہوئے ہیں؟ جن سے رابطے ہیں ان میں سے کس کس قومیت کے لوگ ہیں؟ ان کے سوال کیا ہیں جو ان کو اٹھتے ہیں ، انقباض جو دل میں پیدا کرتے ہیں کہ کیوں مانیں۔اور پھر یہ کہ کئی تو rigid ہوتے ہیں، پتھر ہیں اُن کے ساتھ آپ سر ٹکراتے رہیں، ان کو فرق کوئی نہیں پڑتا۔وہ سوال میں سے سوال حجتیں کرنے کے لئے نکالتے رہتے ہیں۔اُن کو بے شک سوالوں کے جواب دیتے جائیں کیونکہ بعد میں وہ یہ بدنامی بھی کرتے ہیں کہ دیکھو جی یہ ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔لیکن یہ نہ سمجھیں کہ اُن پہ ( دعوت الی اللہ ) کا اثر ہو جائے گا۔دیہات میں بھی دعوت الی اللہ کے پروگرام بنا ئیں شہروں میں سٹال لگانے سے ایک روایتی کام تو ہوتا رہے گا لیکن میں نے کہا تھا کہ چھوٹے دیہاتوں