مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 163
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 163 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی سارے دل کو نا پاک کر دیوے۔اور پھر تم کاٹے جاؤ اس سے پہلے کہ تمہارا دل نا پاک ہو جائے عادتیں پکی ہو جائیں یہ نو جوانی کی عمر ہی ہے اس میں اپنے آپ کو صاف کر لوستھرا کر لو نیک بنالو اور ان اخلاق کو اختیار کرو جن کی حضرت مسیح موعود ہم سے توقع کرتے ہیں۔قرآن کریم کے احکامات کی روشنی میں ورنہ آپ نے فرمایا کہ تم کاٹے جاؤ اگر اس دنیا میں نہیں تو پھر پتہ نہیں اللہ تعالیٰ نے بھی تو حساب لینا ہے۔اس لئے نیکیوں کی طرف قدم بڑھانے کی کوشش کرو۔پس یہ نصیحت جو ہے اس کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ دلوں کو ٹولنا ہے اپنے جائزے لینے ہیں۔اس نیت سے لینے ہیں کہ ہم نے اپنے عہد کو پورا کرنا ہے اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی یہی نشانی بتائی ہے کہ وہ نصیحت سننے کے بعد اسے بھول نہیں جاتے بلکہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِايَتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّا وَعُمْيَانًا اور وہ لوگ کہ جب انہیں ان کے رب کی آیات یاد کرائی جاتی ہیں۔تو ان پر وہ بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرتے یہ نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں دیکھیں اللہ کی باتیں سنیں اور گونگے اور بہرے بن جائیں بلکہ یاد رکھتے ہیں اس لئے یادر کھتے ہیں کہ ان پرعمل کرسکیں۔پس یہ باتیں جو یں بتارہا ہوں اس کو یہی نہ سمجھیں کہ اجتماع پر گئے تھے باتیں سنیں تقریریں سنیں ، تقریریں کیں، کھیل کود کی خلیفہ امسیح کے ہاتھوں انعام حاصل کرلیا۔اور تقریرین لی بلکہ ترقی کرنے والی قو میں جو ہیں۔اپنی اصلاح کرنے والی قو میں جو ہیں۔ان نصائح پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ان راستوں پر چلنے کی کوشش کرتی ہیں جو ان کو اونچالے جانے والی راہیں ہیں۔نصائح پر عمل بھی کریں مجھے امید ہے کہ آپ لوگ ان نصیحتوں پر جو کی گئی ہیں اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گریں گے اور آئندہ بھی جو صیحتیں کی جاتی رہیں گی ان پر بھی اندھے اور بہرے ہو کر نہیں گریں گے بلکہ سمجھ اور شعور کے ساتھ ان سب پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔اور اپنے عملی نمونوں سے ( دین حق ) اور احمدیت کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔دنیا کو بتائیں گے کہ حقیقی (دین حق) کیا ہے؟ اس علاقے میں ایشینز اور خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے۔آئے دن کوئی نہ کوئی خبر آئی رہتی ہے صحیح ہے یا غلط ہے پس اس