مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 162 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 162

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 162 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بچانا ہے۔کیونکہ میں وہ بنا چاہتا ہوں جو حضرت مسیح موعود ہمیں بنانا چاہتے ہیں پس یا درکھیں کہ خدام نے اپنی اصلاح اگر کر لی جو اس وقت موجود خدام ہیں تو نئے شامل ہونے والے بھی اور اطفال بھی آپ کے نیک نمونوں پر چلیں گے۔اگر نہیں تو پھر آئندہ لوگوں کو خراب کرنے میں جو قصور وار آپ لوگ بھی ہوں گے اس لئے اپنے اس مقصد کو سمجھتے ہوئے اس طرف بہت غور کریں تا کہ آئندہ آنے والی جو Leadership ہے جو آپ میں سے ابھرنی ہے اس کی ضمانت ہو کہ وہ نیک اور صالح عمل کرنے والے لوگوں کی Leadership ہے اور اس طرح پھر انشاء اللہ تعالیٰ آپ حضرت مسیح موعود کے کام میں مددگار ہو کر جماعت کی ترقی میں کارآمد ہوں گے مرد ہوں گے۔معاون ہوں گے۔پس ہمیشہ یہ دل میں رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آج تک اس عمر تک آپ کو حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل ہونے کی جو تو فیق عطا فرمائی ہے۔تو شکرانے کے طور پر اپنے عہد بیعت کو بھی آپ نے نبھانا ہے اور اس کے لئے جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ کی عبادت اور توبہ کرتے ہوئے اس کی طرف جھکنا ہے اور عمل صالح جو انتہائی ضروری چیز ہے اس کو اختیار کرنا ہے اور اس پر قائم رہنا ہے ورنہ گو دل میں آپ حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل سمجھ رہے ہوں اپنے آپ کو لیکن عملاً نہیں ہوں گے حضرت مسیح موعودؓ نے ہم سے بڑی تو قعات وابستہ کی ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ سواے میرے پیارے بھائیو۔کوشش کرو تا متقی بن جاؤ۔بغیر عمل کے سب باتیں بیچ ہیں اور بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول نہیں۔سوتقویٰ یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ کر خدا تعالیٰ کی طرف قدم اٹھاؤ اور پر ہیز گاری کی باریک راہوں کی رعائت رکھو سب سے اول اپنے دلوں میں انکساری اور صفائی اور اخلاص پیدا کرو۔اپنے دلوں کوصاف کرو عاجزی ہونیکی ہو۔اور سچ مچ دلوں کے حلیم اور سلیم اور غریب بن جاؤ یہ صرف با تیں نہ ہوں بلکہ تمہارے دل اس بات کی گواہی دے رہے ہوں۔اور دنیا بھی اس بات کا اظہار کر رہی ہو کہ تم نیک فطرت لوگ ہو ہر یک خیر اور شر کا پیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اگر تیرا دل شر سے خالی ہے تو زبان بھی شر سے خالی ہوگی اور ایسا ہی تیری آنکھ اور تیرے سارے اعضاء ہر یک نور یا اندھیرا پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ تمام بدن پر محیط ہو جاتا ہے۔سو اپنے دلوں کو ہر دم ٹولتے رہو۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ اسی طرح تم بھی اپنے دلوں کے مخفی خیالات اور مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے پھیرتے رہو اور جس طرح اور جس خیال یا عادت یا ملکے کو ردی پاؤ اسے کاٹ کر باہر پھینکو۔ایسا نہ ہو کہ تمہارے