مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 155 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 155

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 155 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اجتماع خدام الاحمدیہ ہارٹلے پول سے خطاب مورخہ 11 / مارچ 2007ء کو اجتماع خدام الاحمدیہ ہارٹلے پول سے خطاب کرتے ہوئے تشہد تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اجتماعات کے مقاصد آج آپ کا اجتماع ہو رہا ہے بلکہ اب اختتام کو پہنچ رہا ہے یہ ایک دن کا یا ڈیڑھ دن کا اجتماع جو تھا اس میں آپ نے مختلف پروگرام کئے۔مختلف Events ہوئے کھیلوں کے بھی اور علمی مقابلوں کے بھی۔انعامات بھی لئے آپ نے۔تو یہ اجتماعات جو منعقد کئے جاتے ہیں۔یہاں خدام اور اطفال کو جمع کیا جاتا ہے۔ریجنل لیول پر بھی اور اس کے بعد National Level پر ان کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی روحانی اور جسمانی تربیت ہو۔احمدی نوجوان جو ہے اس کی اس طرز پر تربیت کی جائے کہ اس میں اور غیر میں ایک فرق محسوس ہو آج دنیا مختلف برائیوں میں پڑی ہوئی ہے۔اپنے خدا کو بھول گئی ہے۔خدا تعالیٰ کا وجود ہونے نہ ہونے پر بخشیں کی جاتی ہیں کتابیں لکھی جاتی ہیں۔تمام سعادتوں کی کنجی نماز میں ہے اخباروں میں لکھا جاتا ہے اس بات کو سوچنے کے لئے بہت بڑی تعداد تیار نہیں اور ان میں بہت سارے لوگ شامل بھی ہوتے چلے جارہے ہیں۔جو اس بات کے قائل ہوں کہ اس کائنات کا کوئی خالق ہے یا کوئی خالق ہونا چاہیے۔لیکن ایک احمدی جس نے حضرت مسیح موعوڈ کی بیعت کی ہے آپ کی بیعت میں شامل ہونے کے بعد ان تمام لغویات سے بچنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ اس بات کا علم حاصل کرے کہ خدا ہے اور یقینا ہے۔اس کائنات کا کوئی مالک ہے اور یقینا ہے۔ایک احمدی اس بات پر قائم