مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 154
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 154 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ہے جس میں اس لحاظ سے بھی شرک بڑھا ہوا ہے کہ یہاں کے بعض لوگ کہتے ہیں کہ باقی دنیا کو تو خدا نے بنایا ہے لیکن ہالینڈ کو ہم نے بنایا ہے۔سمندر سے کچھ زمین نکال لینے کی وجہ سے ان کے دماغ الٹ گئے ہیں۔یہ نہیں سمجھتے کہ ملک کا اکثر حصہ سطح سمندر سے نیچے ہے۔جب طوفان آتے ہیں، جب آفات آتی ہیں ، اللہ تعالیٰ کے عذاب آتے ہیں تو پھر وہ پہاڑوں کو بھی غرق کر دیتے ہیں۔پس ان لوگوں کو بھی اور دنیا میں ہر جگہ انسانیت کو اس حوالے سے خدا کے قریب لانے کے لئے احمدی کی ذمہ داری ہے۔اپنی ذمہ داری کو بھی سمجھیں اور خود بھی اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلتے ہوئے رحم کے جذبے کے تحت انسانیت کو بچانے کی فکر کریں۔دنیا کو ایک خدا کی پہچان کروائیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تو بہ کرنے والے، ایمان لانے والے اور پھر ایمان پر قائم رہتے ہوئے صالح عمل کرنے والے ہی ہیں جن کی بخشش ہوسکتی ہے۔پس یہ پیغام عام کر دیں ورنہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ دنیا اللہ تعالیٰ کے پیارے پر ظالمانہ حملے کر کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے۔اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ارضی و سماوی آفات کی خبر اپنی صداقت کے طور پر بھی دی ہے۔اس لئے بڑے خوف کا مقام ہے اور دنیا کو بڑی شدت سے متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ان پر واضح کرنے کی ضرورت ہے۔اس نور کو دکھانے کی ضرورت ہے جس نے اُجڑ اور جاہل عرب کو اس زمانے میں مہذب ترین اور با خدا بنا دیا تھا۔الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 / مارچ 2007ء )