مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 136
مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 136 ارشادات حضرت خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالی انہیں بھی نمازوں کی طرف توجہ پیدا ہو۔13۔چندہ میں سے مرکز کا حصہ سال بعد کی بجائے چھ ماہ بعد مرکز کو بھجوایا کریں۔14۔جب بھی کسی کو کوئی عہدہ ملے وہ اس شعبہ سے متعلق سابقہ ریکارڈ کا اچھی طرح مطالعہ کرے، پھر اپنی سکیم تیار کرے اور آنے والے کیلئے ایک اچھار یکارڈ چھوڑ کر جائے۔15۔جو خطابات اور خطبات آپ سنتے ہیں، ان میں جو باتیں آپ کے شعبہ کے متعلق ہوں ان کو الگ نوٹ کر کے اس کے مطابق اپنے پروگرام بنایا کریں اور ہر شعبہ میں آپ کا قدم پہلے سے آگے ہونا چاہئے۔16۔شعبہ اطفال اس بات کا جائزہ لیتا رہے کہ جو بچے اطفال سے خدام میں جا رہے ہیں، وہ پوری طرح تیار ہو کر جائیں۔شعبہ اطفال کو اگر آپ اچھی طرح سنبھال لیں گے تو خدام الاحمدیہ کے بہت سے مسائل کم ہو جائیں گے۔خدام الاحمدیہ میں آنے کے بعد بچے خود کو کچھ آزاد خیال کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اٹھارہ سال کے بعد جب ان ملکوں میں آزادیاں ملتی ہیں تو وہ بہت کھل جاتے ہیں۔اس لئے انہیں سمجھا ئیں کہ خدام الاحمدیہ میں جانے کے بعد بھی تم نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے احکامات کا پابند رکھنا ہے۔ہر ایک کے ساتھ ذاتی تعلق پیدا کر کے انہیں سمجھا ئیں۔اس مقصد کے پیش نظر جماعت میں چھوٹی سطح پر تربیتی نظام قائم ہے۔جب بچپن سے ہی انہیں جماعت سے منسلک کر لیں گے تو پھر ہر سطح پر وہ جماعت سے وابستہ رہتے ہیں۔پس عہد یداران کو فعال ہونے اور بچوں کے ساتھ ذاتی رابطے بنانے کی ضرورت ہے۔اگر نچلی سطح تک عہد یداران فعال ہو جائیں تو بچوں کو سنبھالا جا سکتا ہے۔تو بات صرف یہ ہے کہ کام کریں، کام، کام اور کام۔( دعوت الی اللہ کے ) کام کو بھی آپ نے بہت زیادہ سنبھالنا ہے، اسے سنبھالیں۔میٹنگ کے اختتام پر عاملہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کی سعادت پائی نیز مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی درخواست پر حضور انور نے تمام ممبران عاملہ کو از راہ شفقت مصافحہ کا شرف عطا فرمایا۔الفضل اند نیشنل 19 تا 25 جنوری 2007 ء )