مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 50
50 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم حضور انور نے مہتمم تعلیم کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا م مہتم تعلیم نے بتایا کہ ہمارے خدام میں سے پچاس فیصد طلباء ہیں۔حضور انور ان کے لئے کوئی نصیحت فرمائیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ میرے خطبات طلباء کے لئے گائیڈ نیس ہیں۔آخر پر حضور انور نے مجلس عاملہ کے ممبران کو فرمایا کہ اپنی مجالس میں ( دعوت الی اللہ ) کے لئے گروپس بنا ئیں جو شہروں سے باہر دیہاتوں میں ( دعوت الی اللہ ) کے لئے جائیں۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کے ساتھ یہ میٹنگ ایک بج کر ۲ ۵ منٹ پر ختم ہوئی۔اس کے بعد حضور انور نے ( بیت الذکر ) بیت الاسلام میں ظہر و عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور اپنی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے۔کی الفضل انٹر نیشنل 12 تا 18 اگست 2005ء)