مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 49

49 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم مہتم تربیت کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جن خدام سے آپ کا رابطہ اور تعلق نہیں ہے ان سے رابطہ کرنے کے لئے پلان بنائیں۔فرمایا ان خدام کا data اکٹھا کریں جو ( بیت الذکر نہیں آتے اور رابطہ نہیں رکھتے۔فرمایا اس طرح خدام کو اپنے قریب کر کے ساتھ ملائیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ خدام کو ( بیت الذکر ) میں لانے کے لئے Attraction مہیا کریں۔اس پر حضور انور کو بتایا گیا کہ ملک میں کل 60 جماعتیں ہیں اور چالیس میں با قاعدہ جماعتی سنٹرز موجود ہیں۔جہاں کھیلوں وغیرہ کے پروگرام رکھے جاتے ہیں۔مہتم تعلیم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام الاحمدیہ پاکستان کا جو سلیبس ہے وہ منگوا کر اس کا انگریزی ترجمہ کریں اور پھر اس پر عمل کریں۔مہتم عمومی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جہاں ہمارے سنٹرز اور ( بیوت الذکر ) ہیں وہاں جمعہ کی نماز وغیرہ میں حفاظت کی ڈیوٹیاں ہونی چاہئیں۔مہتم اشاعت نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ خدام الاحمدیہ کے ماہانہ رسالہ کے علاوہ مختلف امور پر اخبارات کو 90 خطوط لکھے گئے جن میں سے چالیس خطوط شائع ہوئے۔اس طرح ہم ( دین حق ) پر اعتراضات کا میڈیا میں جواب دے رہے ہیں۔حضور انور نے خدام کے چندوں اور بجٹ کا بھی جائزہ لیا۔حضور انور نے خدام کے ( دعوت الی اللہ کے ) پروگراموں کا بھی جائزہ لیا اور اس بارہ میں شعبہ (اصلاح و ارشاد) کو ہدایات دیں۔مہتم امور طلبا کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ سکول ، کالجز اور یو نیورسٹی میں جانے والے خدام کی باقاعدہ آپ کے پاس لٹیں ہونی چاہئیں۔فرمایا اس کو آر گنائز کریں۔حضور انور نے مہتم وقار عمل کو (بیوت الذکر ) رمشن ہاؤسز کی صفائی کی طرف توجہ دلائی۔مہتم تحریک جدید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ جو خدام اس وقت چندہ تحریک جدید دے رہے ہیں آپ ان کی تعداد کو دو گنا کر سکتے ہیں۔اس طرف توجہ دیں۔حضور انور کو بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یوایس اے کے تمام ممبران موصی ہیں۔اس پر حضور انور نے اظہار خوشنودی فرمایا۔