مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 15
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 15 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یوگنڈا کے ساتھ میٹنگ * (22 مئی 2005 ء 4:30 بجے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یوگنڈا کی حضور انور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے باری باری تمام شعبوں کے کام کا جائزہ لیا اور پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہر شعبہ کو ہدایات سے نوازا۔حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ کے چندوں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا اور فرمایا سب خدام کو مالی نظام میں شامل کریں۔حضور انور نے تفصیل کے ساتھ خدام الاحمدیہ کو ان کا سارا نظام سمجھایا اور فرمایا کہ اب پروگرام بنائیں اور مستعدی سے کام کریں اور اپنی خامیاں دور کریں اور گراس روٹ لیول سے اپنے قائدین کو Active کریں۔حضور انور نے فرمایا آپ سب نے جماعت کے لئے وقت دینا ہے۔جتنا زیادہ وقت دیں گے اتنی زیادہ برکتیں ملیں گی۔شعبہ تجنید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ آپ کی تجنید ہر سال Revise ہونی چاہئے۔کیونکہ کئی خدام انصار میں جارہے ہوں گے اور کئی اطفال خدام میں شامل ہور ہے ہوں گے۔حضور انور نے صدر خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ ہر ماہ با قاعدگی سے رپورٹ حضور انور کی خدمت میں آنی چاہئے۔آخر پر حضور انور نے ممبران مجلس عاملہ کو خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے بارہ میں تفصیل سے بتایا۔حضور انور نے فرمایا اگر جماعتی نظام بھی مضبوط اور فعال ہوں تو پھر جماعت کی ترقی انشاء اللہ غیر معمولی رفتار سے ہوگی۔پانچ بجکر 50 پر یہ میٹنگ ختم ہوئی۔آخر پر مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ یوگنڈا کے ممبران نے حضورانور کے ساتھ تصاویر بنوانے کی سعادت حاصل کی۔الفضل انٹر نیشنل یکم تا7 جولائی 2005ء)