مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 117 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 117

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 117 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی ماں باپ کا اور اپنا عہد پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر روز نئی اور پاک تبدیلی ہونی چاہیے حضور انور نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں جو چند سال آپ نے گزارنے ہیں ( تقریباً سات سال) ان میں ہر دن آپ میں انقلاب لانے والا دن ثابت ہونا چاہئے۔اپنے عہد کا پاس کرنے والا دن نظر آنا چاہئے۔آپ کے اساتذہ کو بھی، آپ کے گھر والوں کو بھی ، آپ کے ماحول کو بھی اور آپ کو خود بھی اپنے اندر ہر روز ایک نئی اور پاک تبدیلی پیدا ہوتی نظر آنی چاہئے۔آپ کا اللہ تعالیٰ سے تعلق روز بروز بڑھنا چاہئے۔ہمیشہ یہ ذہن میں رہے کہ میں واقف زندگی ہوں۔اب میرا اپنا کچھ بھی نہیں، میری ذات اب خدا کے لئے اور خدا کے مسیح کی جماعت کے لئے ہے۔جامعہ کے ان سالوں میں مکمل طور پر پڑھائی کی طرف توجہ دیں۔بعض مضمون آپ کو مشکل لگیں گے۔دعا کے ساتھ محنت کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں ان کو سمجھنے کی کوشش کریں۔چھوٹی موٹی تکلیفوں اور بیماریوں کی کبھی پرواہ نہ کریں، وہ تو آتی رہتی ہیں۔بعض بچے بڑے نازک ہوتے ہیں، ذراسی بھی سر درد ہوئی تو لیٹ جاتے ہیں۔تو اپنے آپ کو سخت جانی کی عادت ڈالیں، ایک ایک لمحہ آپ کا قیمتی ہے۔رات کو سوتے ہوئے اپنا جائزہ لینے کی عادت ڈالیں کہ دن کے دوران کوئی لمحہ بھی ایسا تو نہیں جو میں نے ضائع کیا ہو۔جب آپ اسی طرح اپنا جائزہ لے رہے ہونگے تو ابھی سے آپ کو اپنے وقت کی قدر کا احساس بھی پیدا ہو جائے گا، وقت کے صحیح استعمال کی عادت بھی پڑ جائے گی۔جب یہاں سے فارغ ہوں گے، مربی بن کر، (مربی) بن کر نکلیں گے تو اپنی زندگی ہرلمحہ اور ہر سیکنڈ دین کی خاطر گزارنے والے ہوں گے۔اور جب اس طرح وقت گزاریں گے تو تبھی آپ اپنے عہد کو پورا کرنے والے کہلا سکیں گے۔طلبہ جامعہ کے لئے اہم نصائح حضور انور نے طلبہ کو روزمرہ کے پروگرام کے حوالہ سے بھی اہم نصائح فرمائیں۔چنانچہ فرمایا کہ ایک بات اور یاد رکھیں کہ یہاں جو بھی کلاسوں میں پڑھیں جامعہ کے وقت کے بعد اُس کی دُہرائی ضرور کریں۔جب اپنے کمروں میں جائیں جو روز پڑھا ہو، روز کا روز دُہرا لیا کریں تا کہ جو بھی پڑھا ہے وہ آپ کے ذہن میں بیٹھ جائے۔اس کے علاوہ بعض آپ میں سے ایسے بھی ہوں گے جن کو اردو پڑھنی نہیں آتی تو جب تک اُردو پڑھنی نہیں آتی اس وقت تک حضرت مسیح موعود کی کوئی بھی کتاب جس کا انگلش میں ترجمہ ہو چکا ہو کیونکہ