مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 113

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 113 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جائیں اور کام کریں۔( دعوت الی اللہ ) کے لئے نئے راستے نکالیں اور چھوٹی جگہوں پر جا کر ( دعوت الی اللہ ) رابطے کریں۔مہتم صحت جسمانی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ (بیت الذکر ) میں ان ڈور کھیلوں کا پروگرام بنا ئیں۔لجنہ کے لئے بھی علیحدہ پروگرام ہو۔مہتم صنعت و تجارت کو حضور انور نے فرمایا جن نوجوانوں نے تعلیم چھوڑ دی ہے ان کو ٹیکنیکل سائیڈ کی طرف گائیڈ کریں۔مہتم و قارعمل کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ نئی ( بیت الذکر ) کی تعمیر میں وقار عمل کرنا ہے خدام اور صف دوم کے انصار کام کریں۔وقار عمل کے ذریعہ ایک بڑی رقم کی بچت ہو سکتی ہے۔نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ ناروے کی حضور انور کے ساتھ یہ میٹنگ ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہی۔الفضل انٹر نیشنل 11 تا 17 نومبر 2005ء)