مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 112
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 112 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کریں۔نئے احمدیوں کو تجنید میں شامل کریں۔مہتم تربیت نو مبائعین کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام کی عمر کے جو نو مبائعین ہیں ان کی فہرست جماعت کے سیکرٹری نو مبائعین سے حاصل کریں، سیکرٹری ( دعوت الی اللہ ) سے حاصل کریں اور ان کی تربیت کریں اور اپنے نظام میں شامل کریں۔مہتم تربیت کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ ہر ماہ جو تربیتی کلاس ہوتی ہے وہ علیحدہ ہو۔اس کے علاوہ سال میں ایک کلاس کیوں نہیں لگاتے۔حضور انور نے فرمایا آپ کے پاس یہ ریکارڈ ہونا چاہئے کہ کتنے خدام نمازیں پڑھتے ہیں۔کتنے باجماعت پڑھتے ہیں۔کتنے ہیں جو قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔کتنے ہیں جو قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔یہ ریکارڈ آپ کے پاس ہو اور خدام کی مزید تربیت کریں اور جو برائیاں ہیں وہ ختم کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب، خلفاء کی کتب سے اقتباسات نکال کر دیں۔وہ پڑھیں۔فرمایا وقت دیا کریں۔آپ مہتم تربیت ہیں۔مہتم خدمت خلق کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ خدام خون کا عطیہ دیں۔احمد یہ یوتھ آرگنائزیشن کے نام پندرہ ہیں خدام رجسٹرڈ کروائیں۔جب ضرورت ہو خون دے سکتے ہیں۔جماعت کا امیج قائم ہوتا ہے۔حضور انور نے فرمایا۔ہر وہ کام اختیار کرنا چاہئے جس سے جماعت کا تعارف ہوتا ہو۔حضور انور نے فرمایا Old Peoples 's Home میں جایا کریں۔پھل وغیرہ ساتھ لے جایا کریں۔اس طرح آپ کے رابطے ہوں گے اور تعلقات بڑھیں گے۔حضورانور نے خدام الاحمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ جو کام بھی آپ کے سپرد ہے اہم کام ہے۔کسی چیز کو بھی چھوٹا نہ سمجھیں۔جو بھی ڈیوٹی ہو ، جہاں بھی لگائی جائے پوری ذمہ داری سے ادا کریں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جنگ احد کا واقعہ محفوظ کر دیا ہے۔ہر کام ذمہ داری کے ساتھ کریں۔حضور انور نے مہتم (اصلاح و ارشاد) اور مہتم امور طلباء کو ہدایت فرمائی کہ دونوں مل کر یو نیورسٹیوں میں سمپوزیم کے پروگرام بنائیں۔طلباء کے ذریعہ پروگرام بنائیں مختلف مذاہب کو بلائیں ، تبادلہ خیال ہو۔اس سے کافی باتیں کھل جاتی ہیں۔جماعت کا تعارف ہوجاتا ہے اور رابطے بڑھتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا ( دعوت الی اللہ ) کے لئے مختلف پاکٹس تلاش کریں۔عرب آبادیاں ہیں وہاں