مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 104
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 104۔ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی لیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا آپ کے اجتماع میں ہر شعبے کے اخراجات کا بجٹ علیحدہ ہونا چاہئے اور سیکرٹری مال کو اس کا علم ہونا چاہئے۔مہم تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ خدام کا نصاب مقرر کر کے با قاعدہ امتحان لیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ اس ملک میں رہ رہے ہیں۔سویڈش زبان استعمال کریں۔آپ کے اجتماعات اور اجلاسات میں سویڈش زبان میں بھی تقاریر ہوں۔فرمایا اجتماع میں تلقین عمل کا پروگرام رکھا کریں۔علماء کی تقاریر رکھا کریں۔(مربی) کی تقریر بھی ہو جو سویڈش زبان میں ہو۔مہتم تربیت کو فرمایا نمازوں کی حاضری کی طرف توجہ دیں آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کتنے خدام ایسے ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم پڑھنے والے کتنے ہیں۔جو ( بیت الذکر ) نہیں آتے ان کو پیار سے سمجھا ئیں۔آپ کے پاس سارا Data اکٹھا ہونا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا جو آپ کی بات نہیں مانتے ان کے کسی دوست کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ اس سے رابطہ کرے اور اس کا ( بیت الذکر ) سے رابطہ قائم کروائے۔شعبہ اشاعت کو حضور انور نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ خدام کے رسالہ کا نام جو ” الطارق ہے یہ اسی طرح رسالہ پرلکھیں اور بریکٹ میں اس کا ترجمہ دے دیا کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا رسالہ میں مواد سویڈش زبان میں ہونا چاہئے۔فرمایا اس رسالہ کو email کرنے کے علاوہ با قاعدہ پرنٹ بھی کریں اور خدام کو بھجوائیں۔اس میں قرآن کریم کی آیت اُس کی تشریح، حدیث نبوی اور اس کی تشریح اور حضرت مسیح موعو علیہ السلام کا اقتباس دیں۔اسی طرح خلیفہ وقت کے خطبات میں سے مواد لے کر ترجمہ کر کے دیا کریں۔مہتمم اطفال کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا: سٹاک ہالم کی ( بیت الذکر ) کو بھی مستعد کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا خدام کی نیشنل عاملہ کے ممبران گوتھن برگ کے علاوہ حسب ضرورت دوسری مجالس ، مالمو اور سٹاک ہالم وغیرہ سے بھی لئے جا سکتے ہیں۔آجکل بذریعہ فون اور email بآسانی رابطے ہو جاتے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مہتمم اطفال کو ہدایت فرمائی کہ آپ اپنا نائب مہتمم اطفال