مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 103 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 103

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 103 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ سویڈن کے ساتھ میٹنگ * (14 ستمبر 2005ء) پانچ بجکر ۵۳ منٹ پر نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کی حضورانور کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔حضور انور نے دعا کروائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے باری باری تمام متمین سے ان کے شعبوں کا تعارف حاصل کیا اور ان کے کام کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے ان کے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔مہتم (اصلاح وارشاد) سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ دعوت الی اللہ ) کے لئے وفود بھیجنے کا کیا پروگرام ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہر نیا مہتم جو آتا ہے اس کو گزشتہ سال کا ریکارڈ دیکھنا چاہئے اور اس کی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھانا چاہئے۔اگر گزشتہ سال کمزوریاں رہ گئی ہیں تو ان کا پتہ چل جائے گا۔ان کی اصلاح ہو جائے گی۔فرمایا با قاعدہ پلان بنا کر کام کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صدر صاحب مجلس کو ہدایت فرمائی کہ معتمد علیحدہ بنائیں۔یہ شعبہ صدر کے پاس نہیں ہونا چاہئے۔مہتم صحت جسمانی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہدایت فرمائی کہ یہاں (بیت الذکر ) کے قریب خدام کی ان ڈور گیم کا انتظام ہونا چاہئے۔اس طرح خدام کا (بیت الذکر ) سے رابطہ رہے گا۔نمازوں کی حاضری بڑھ جائے گی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کھیلوں کا ایک مقصد یہ ہے کہ صحت اچھی ہو اور دوسرا یہ کہ تربیت ہو۔مہتم مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خدام کے ماہانہ چندہ ، کمانے والے خدام کی تعداد اور چندہ دینے والے خدام کی تعداد کا تفصیلی جائزہ لیا اور فرمایا اپنی مجلس شوری میں چندہ کے معیار پر نظر ثانی کریں آپ کے خدام کے چندہ کا معیار کم ہے۔شوری اگر چندہ بڑھانے میں راضی ہوتی ہے تو بڑھا