مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 96
مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 96 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی احمدی کو یہ پیش نظر رکھنا چاہئے کہ جو فرائض اللہ تعالیٰ نے مقرر کئے ہیں ان کو ادا کرنے کی کوشش کرے۔نفس کے جہاد کا وسیع مفہوم آج کل نفس کا جہاد یہی ہے کہ دنیاوی فوائد بھی اگر ہورہے ہوں تو یا درکھو کہ یہ عارضی فوائد ہیں اس لئے دین کی خاطر ان عارضی فوائد کی پرواہ نہیں کرنی۔پھر نفس کے جہاد میں تمام قسم کی برائیوں کو چھوڑنے کا جہاد ہے۔حقوق العباد ادا کرنے کے لئے جہاد ہے۔تب کہا جا سکتا ہے کہ ہم ایمان لانے والے ہیں، ہم اس زمانے کے امام کو ماننے والے ہیں۔عہد تو ہم یہ کرتے ہیں کہ اے مسیح موعود! (علیہ السلام ) تیری جماعت میں شامل ہونے کے بعد خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ عہد کرتے ہیں کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے لیکن ہمارے عمل اس کے الٹ ہوں ، ہماری برادریاں، ہماری رشتہ داریاں، ہماری دوستیاں، ہم پر جماعتی وقار سے زیادہ حاوی ہو جائیں ، ہماری انائیں جماعتی عزت پر حاوی ہو جائیں اگر یہ باتیں ہم میں ہیں تو یہ سب دعوے اور یہ سب عہد جھوٹے ہیں۔پس ہر احمدی گہرائی میں جا کر اپنا جائزہ لے کہ کیا وہ اپنی جان اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہے؟ اور فی زمانہ اپنی جان قربان کرنے کا مطلب اپنے نفس کی قربانی ہے۔اور نفس کی قربانی جماعت کا وقار قائم کرنے کے لئے بھی دینی ہوگی۔اور دوسروں کے حقوق ادا کرنے کے لئے بھی دینی ہوگی۔جھوٹی اناؤں اور عزتوں کو ختم کرنے کے لئے بھی دینی ہوگی۔پھر مال کا جہاد ہے، مالی قربانی ہے۔ہر ایک اپنا اپنا جائزہ لے کہ جو مالی کشائش اللہ تعالیٰ نے آپ میں پیدا کی ہے کیا اس کے مطابق چندوں کی ادائیگی کر رہے ہیں؟ دنیاوی خواہشیں تو کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ایک کے بعد دوسری خواہش تیار ہوتی ہے۔لیکن اگر ہر احمدی، کمانے والا احمدی ، اپنے اوپر فرض کر لے کہ میری آمد کا سولہواں حصہ میرا نہیں ہے بلکہ جماعت کا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر میں نے جماعت کو دینا ہے تو مجھے یقین ہے آپ کے بجٹ یہاں بھی کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔وصیت کی طرف خصوصی توجہ کریں الحمد للہ کہ وصیت کرنے کی تحریک کے بعد سے آپ کے موصی صاحبان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔چار گنا تقریباً۔بارہ سے چوالیس ہو گئے ہیں۔چھوٹی سی جماعت ہے ( مراد کو پن بیگن ڈنمارک)۔گواتنی چھوٹی بھی نہیں۔ابھی بہت گنجائش باقی ہے۔لیکن میرا خیال ہے یہ اضافہ بھی بالکل نو جوانوں اور عورتوں کی وجہ سے