مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 95 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 95

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 95 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ خطبه جمعه فرموده 9 ستمبر 2005 ء سے اقتباسات * جمعۃ المبارک کی اہمیت حدیث میں آتا ہے کہ اگر انسان ایک جمعہ نہیں پڑھتا تو دل کا ایک حصہ سیاہ ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ جمعے چھوڑتے چلے جانے سے پورا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔تو جمعوں کی اہمیت، جمعہ پڑھنے کی اہمیت ہر احمدی کے دل میں ہونی چاہئے۔اور کوئی پروگرام، کوئی کھیل کو د کوئی کام یا کاروبار جمعہ کی نماز کی ادائیگی میں حائل نہیں ہونا چاہئے۔اس دن کے بابرکت ہونے کا ، دعاؤں کی قبولیت کا اندازہ آپ اس حدیث سے کر سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ جب مسلمان کو اس میں ایسا وقت ملتا ہے اور جب وہ کھڑا ہو کے نماز پڑھ رہا ہو، تو جو دعا وہ کرے اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمالیتا ہے۔آپ نے ہاتھ کے اشارہ سے بتایا کہ وہ چھوٹا سا وقت ہوتا ہے، بہت مختصر وقت ہوتا ہے، اس لئے جو لوگ مختصر وقت کے لئے ، آخری وقت میں جب خطبہ ختم ہونے والا ہو، جمعہ پڑھنے آتے ہیں کہ جلدی جلدی نماز سے فارغ ہو کر اپنے کام پر چلے جائیں گے یا اپنی کھیل کود کو چھوڑ کر تھوڑی دیر کے لئے بے دلی سے ( بیت الذکر ) میں آتے ہیں کہ جلدی جلدی فارغ ہو کر چلے جائیں گے۔تو ان کو بھی یا درکھنا چاہئے کہ حدیث میں آتا ہے کہ جو خطبہ ہے یہ بھی نماز کا حصہ ہے۔اس لئے جمعہ کی نماز کی دورکعتیں کی گئی ہیں۔ان کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ نصیحت یاد رکھنی چاہئے۔اس خوشخبری سے فائدہ اٹھانا چاہئے کہ دعاؤں کا وقت میسر آتا ہے اور کس کو دعاؤں کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس لئے جمعہ کی نماز پر بڑی توجہ سے، پابندی سے آنا چاہئے۔اس پابندی سے آئیں گے، اس کوشش سے آئیں گے تو اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل کر رہے ہوں گے۔آپ کی دعائیں بھی قبولیت کا شرف پا رہی ہوں گی۔اور دنیاوی فوائد بھی آپ کو حاصل ہو رہے ہوں گے۔پس ہر