مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 83 of 251

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ سوم) — Page 83

مشعل راه جلد پنجم حصہ سوم 83 ارشادات حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی آپ اپنا علیحدہ گروپ بنا ئیں۔آپ لڑکوں کے گروپ کی ممبر نہیں ہوں گی۔آپ کی علیحدہ Identity ہونی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ اب ماشاء اللہ آپ لوگوں میں پڑھنے کا رجحان پیدا ہوا ہے۔صرف ایک بات آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو نوبل انعام ملا تھا۔اس وقت حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انگلی صدی میں جماعت احمدیہ کے پاس اتنے سائنسدان ہونے چاہئیں جو ان کے نقش قدم پر چلیں۔حضور انور نے فرمایا اگلی صدی کو کئی سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا سائنسدان نظر نہیں آتا جوان کے نقش قدم پر ہو۔حضور انور نے فرمایا واقفین نو بچے بڑی امید دلاتے ہیں کہ وہ یہ یہ بنیں گے لیکن اس میں ابھی بہت وقت درکار ہے۔حضور انور نے فرمایا اب یہاں جرمنی میں جو رجحان پیدا ہوا ہے اور سیکرٹری صاحب تعلیم نے رپورٹ دی ہے کہ اب اتنے طلبا یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔یہاں فیس بھی کم ہے اور تعلیم سنتی ہے اس لئے اس موقع سے آپ سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔حضور انور نے فرمایا کہ لڑکیاں تو محنت کر کے پڑھائی کر لیتی ہیں لیکن لڑکوں میں جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے رجحان کم ہے۔لازمی تعلیم کے حصول کے بعد کوئی ہنر سیکھنے کی طرف چلے جاتے ہیں۔اس تعلیمی ماحول میں جہاں فیس اور تعلیمی اخراجات کم ہیں یہ ناشکری ہوگی اگر ہمارے طلبا تعلیم کی طرف توجہ نہ دیں۔حضور انور نے فرمایا کہ احمدی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا لجز اور یونیورسٹی کے طلبا کو آر گنائز کرے۔آپ فہرستیں بنائیں کہ لازمی تعلیم کے حصول کے بعد کتنے ایسے ہیں جو آگے مزید تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو تعلیم چھوڑ رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ اپنے طور پر فہرستیں تیار کرے گی اس طرح مواز نہ ہو جائے گا۔اسی طرح لڑکیاں علیحدہ اپنی فہرستیں تیار کریں۔حضور انور نے فرمایا اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کتنے ہیں جنہوں نے پڑھائی کے لئے آگے داخلہ لیا ہے اور یو نیورسٹی یا کالجز میں داخلہ لیا ہے۔