مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 72

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 72 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی محسوس کریں گے تو نعرے لگا دیں گے۔لیکن بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کو اگر نعرے نہ لگے رہے ہوں تو تقریر کے دوران نیند آ جاتی ہے۔ایسے لوگوں کے لیے پھر نعروں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بے وجہ نعرے لگاتے جائیں تو نظم یا تقریر جو ہورہی ہوتی ہے بعض دفعہ اس کا مزا نہیں رہتا۔ایسے لوگ جن کو نیند آ رہی ہو خا موشی سے ساتھ والا ان کو ٹھو کا مار کر جگا دیا کرے۔انگلستان کے احمدیوں کو ، بہت سارے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں شامل ہو چکے ہیں حضرت اقدس مسیح موعود کی خواہش تو تھی کہ ہر کوئی شامل ہو، تو خاص طور پر ذوق شوق سے جلسے میں شامل ہونا چاہیے۔جو ابھی تک نہیں آئے وہ بھی کوشش کریں کہ کم از کم کل صبح جلسے کا سیشن شروع ہونے سے پہلے پہلے آ جائیں کیونکہ بغیر کسی جائز عذر کے جلسے سے غیر حاضر نہیں رہنا چاہیے۔بعض دفعہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ صرف دو دن یا آخری دن ہی آجاتے ہیں۔ان کو کوئی مجبوری نہیں ہوتی کیونکہ ہفتہ اتوار تقریباً ہر ایک کا فارغ ہوتا ہے۔اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ جائیں گے آخری دن کچھ ملاقاتیں ہو جائیں گی کچھ لوگوں سے مل لیں گے۔ٹھیک ہے آپ نے ایک مقصد تو پورا کر لیا لیکن صرف یہی مقصد ہی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنا سب سے بڑا مقصد ہے۔یہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ تقاریر کو با قاعدہ سنا کریں جس حد تک ممکن ہوسنا چاہیے اور اس میں ڈیوٹی والے کارکنان بھی ، اگر ان کی اس وقت ڈیوٹی نہیں ہے ان کو تقاریر سننے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ان ایام میں پورے التزام سے نمازوں کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دیں۔لنگر خانے یا جہاں جہاں بھی ڈیوٹیاں ہیں وہاں بھی کارکنان کی با قاعدہ نمازوں کی ادائیگی کا انتظام ہونا چاہیے۔اور ان کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کا خیال رکھیں۔نمازوں کے دوران جو آپ مارکی کے اندر نمازیں پڑھنے کے لیے آتے ہیں تو نماز شروع ہونے سے پہلے ہی آ کے بیٹھ جایا کریں۔کیونکہ یہاں لکڑی کے فرش ہیں گو اس کے اوپر پتلا سا قالین تو بچھا ہوا ہے لیکن چلنے سے اس قدر آواز اور شور آتا ہے کہ جب نماز شروع ہو جائے تو پھر نماز خراب ہو رہی ہوتی ہے۔دوسروں تک جو نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں آواز ہی نہیں پہنچتی۔کل بھی مغرب کی نماز کے