مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 180
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 180 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی تعالیٰ کے جوحکم ہیں جو باتیں ہیں ان کو سمجھنے کی توفیق ملے گی۔تو یہ جس طرح میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ صرف طوطے کی طرح یاد نہیں کرنا کہ زبانی یاد کر لیا اور بس کافی ہو گیا، جو سیکھنا ہے اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کرنی ہے اور اسی طرح آپ لوگ جو پڑھائی کرتے ہیں اس میں بھی دنیاوی دوسری تعلیم جو سکول کی تعلیم ہے، اس میں بھی یہ چیز یا درکھیں کہ جو وہاں جو آپ سیکھ رہے ہیں اس کو دین کی تعلیم کے ساتھ ملا کے سیکھیں۔تا کہ جو ایسے لوگ ہیں جن کو مذہب کا پتہ نہیں ایسے بچے آپ کو سکول میں آپ سے بحث کرتے ہیں ، بات کرتے ہیں بعض لوگ خدا تعالیٰ کو نہیں مانتے تو ان کو سمجھانے کے لیے بھی دین سیکھیں اور دین کو اس تعلیم کے ساتھ ملائیں تا کہ آپ ان کو سمجھا سکیں کہ اللہ تعالیٰ کی بھی ایک ذات ہے اسی نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔اسی کی ہمیں خدمت کرنی چاہئیے اور اسی سے سب کچھ مانگنا چاہیے۔بچپن سے ہی سچ کی عادت ڈالیں پھر ایک بہت بنیادی چیز ہے کہ سچ بولنا اس پر میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکا ہوں۔ہر احمدی کو تو کوشش کرنی چاہیے، ہر احمدی بچہ ہو بڑا ہو، ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئیے اور بچپن سے ہی اگر آپ یہ عادت ڈال لیں کہ آپ نے سچ بولنا ہے کسی بات میں بھی۔مذاق میں بھی کسی سے غلط بات نہیں کرنی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ میری مٹھی میں کوئی چیز ہے اور وہ ہاتھ کھولو تو کوئی چیز نہ ہوتو یہ بھی جھوٹ ہے۔اتنا بھی جھوٹ نہیں بولنا۔تو بچپن میں ہی سچ بولنا سیکھیں پھر یہ بھی فرمایا کہ اگر تم لوگ جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دو تو پھر کوئی برائی تمہارے اندر پیدا نہیں ہوسکتی۔ہمیشہ سچ بولوتو ہمیشہ پھر تمہارے اندر نیکیاں ہی پیدا ہوں گی تو پھر کوئی بری بات پیدا نہیں ہوگی تمہارے دلوں میں۔ہر بچہ خدمت خلق کرے پھر ایک ہمارا احمدیوں کا کام ہے، بہت بڑا ایک مذہب کا کام بھی ہے ( دین حق ) میں بھی اس کی تعلیم ہے اور احمدی اس پر عمل کرتے ہیں کہ لوگوں کی خدمت کرنا اسے کہتے ہیں خدمت خلق۔وہ آپ بچے کس طرح خدمت خلق کر سکتے ہیں اب چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں۔آپ سڑک پر جارہے ہیں وہاں کوئی بعض دفعہ (Footpath ) فٹ پاتھ پر ہی کوئی گند پڑا ہوا، کوئی پتھر پڑا ہوا نظر آ جاتا ہے۔یہاں بھی نظر آ جاتے