مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 179 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 179

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 179 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی سیکھے ہوئے دین پر عمل کرنے کی کوشش کریں پھر جو دین آپ سیکھیں اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کریں۔مثلاً اگر آپ یہ سیکھتے ہیں کہ کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیے، کھانا کھانے کے بعد دعا پڑھنی چاہیے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔جوا بھی یہاں پڑھ کر سنائی ہے آپ کو یا اور بہت ساری دعائیں ہیں۔تو صرف یہ یاد کرنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان پر عمل بھی کرنا ہے۔ہر ایک بچہ یہ چھوٹی چھوٹی دعا ئیں جو ہیں سیکھے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔نہیں تو وہ جس طرح حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مثال دی ہے، آپ کی مثال اسی طرح ہو جائے گی کہ جب بارش ہوتی ہے اگر اچھی زمین ہو تو اس بارش کو جذب کرتی ہے، وہاں اچھے پودے وغیرہ اُگتے ہیں۔گرینری (Greenary) ہوتی ہے۔گھاس اگتا ہے درخت اچھے ہوتے ہیں اور اگر زمین اچھی نہیں ہے چٹیل ہے یا ایسی (Rock) راک ہے وہاں تو بارش ہوتی ہے اور پانی بہہ جاتا ہے اس بارش کا اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اسی طرح اگر آپ لوگ صرف سیکھیں اور اس کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش نہ کریں (Absorb) ابز ورب کرنے کی کوشش نہ کریں، اس پر عمل کرنے کی کوشش نہ کریں تو اس کے سیکھنے کا فائدہ کوئی نہیں ہوگا۔وہ سیکھنا اسی طرح ہے کہ سیکھا اور بھول گئے۔قرآن مجید کا ترجمہ سیکھیں پھر قرآن شریف جب آپ پڑھیں پندرہ ، سولہ سال کی عمر کے جو بچے ہیں بلکہ چودہ سال کی عمر کے بھی۔اب یہ بڑی عمر کے بچے ہیں، Mature ہو گئے ہیں، سوچیں اُن کی بڑی Mature ہونی چاہئیں۔اس عمر میں آکے آپ لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں، Future کے بارے میں بھی سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔تو اس میں خاص طور پر یا د رکھیں کہ قرآن شریف جب آپ پڑھ رہے ہیں تو اس کا ترجمہ بھی سیکھنے کی کوشش کریں۔کیونکہ یہ بھی ایک حدیث ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن شریف جو ہے اس کا ایک سرا خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور دوسرا سرا تمہارے ہاتھ میں۔یہی مطلب ہے کہ اگر تم لوگ اس کو پڑھو اور اس پر عمل کرو، اس کو سمجھو تو تم نیکیاں کرنے کی کوشش کرو گے اور جب تم نیکیاں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تک تم پہنچ سکو گے۔دعائیں کرنے کا تمہیں موقع ملے گا۔نمازیں پڑھنے کا تمہیں مزہ آئے گا اور پھر اللہ