مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 1

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 1 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی دوسرے نیشنل وقف نو اجتماع برطانیہ سے خطاب * حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 2 مئی 2004ء کو دوسرے نیشنل وقف نو اجتماع برطانیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :- وقت چونکہ پہلے ہی انہوں نے کافی لگا لیا ہے اس لیے تھوڑی مختصری بات کرتے ہیں۔یہ دوسری وقف نو کلاس ہے؟ دوسرا اجتماع۔تین دن کا۔جو بچے دس سال سے بڑی عمر کے ہیں وہ ذرا ہاتھ کھڑا کریں۔کافی ہیں۔اچھی Percentage( شرح فیصد ) ہے۔ٹھیک ہے۔نیچے رکھو۔نمازوں کی پابندی کریں چند باتیں میں کہوں گا تمہیں۔پچھلے اجتماع میں بھی میں نے انہی باتوں پر زور دیا تھا بعض بنیادی چیزیں ہیں۔سب سے پہلی بات ہے نمازوں کی پابندی۔اور آپ لوگ جو دس سال سے اوپر کی عمر کے ہو گئے ہیں۔ان کو خاص طور پر اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ اب نمازیں آپ پر فرض ہو گئی ہیں۔ٹھیک ہے؟ پانچوں نمازیں با قاعدہ پڑھیں۔سکول میں اگر سردی کے موسم میں وقت تھوڑا ہوتا ہے، لیٹ ہو جاتے ہیں تو جو بر یک (Break) ہوتی ہے اس میں کوئی وقت تلاش کریں کہ نماز میں پڑھ سکیں۔ظہر ، عصر کی۔تو جو بچے با قاعدہ نماز پڑھتے ہیں وہ ذرا ہا تھ کھڑے کریں۔سارے ہی پڑھتے ہیں۔ماشاء اللہ۔اچھا ٹھیک۔اب مجھے یہ بتائیں کہ قرآن کریم کی تلاوت کون روز کرتے ہیں۔جو تو وہاں چلڈرن کلاس میں آتے ہیں ، وقف نو کلاس میں آتے ہیں، ان سے تو میں پوچھتا رہتا ہوں۔امید ہے کرتے ہوں گے۔یہاں باہر سے بھی کافی بچے آئے ہوئے ہیں، مجھے لگتا ہے۔اچھا ٹھیک ہے۔مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولیں اب ایک بات میں نے گذشتہ سال بھی کہی تھی خاص زور دے کے، اب دوبارہ کہتا ہوں اور یہ بڑی