مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 103
103 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم تعزیر ہوئی تھی تمہارے ساتھ فلاں ہوا تھا۔پھر اس چیز کو بھول جائیں۔پھر فیصلہ پر عمل کرنے والے کو معاشرے میں وہی مقام دیں جو ایک عام آدمی کا ہے، جو سب کا ہے۔پھر دوسرے فریق کو بھی یہ کہنا ہو گا، جس کا حق غصب کیا گیا جیسا کہ میں نے کہا کہ اب کیونکہ تمہیں تمہارا حق مل گیا ہے اس لیے آپس میں محبت اور پیار سے رہنا شروع کر دو، دلوں کے کینے نکال دو۔اگر اس طرح معاشرہ عدل اور انصاف کے تقاضے پورے کرے گا تو فرمایا پھر اللہ تعالیٰ بھی ایسے لوگوں سے محبت کرتا ہے۔اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے محبت کرتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے جو ایک مومن کو ملتی ہے۔پھر اگلی آیت میں فرمایا ہے کہ مومن بھائی بھائی ہیں۔اُن کو معاشرے میں صلح و صفائی سے رہنا چاہیے اور اگر کبھی رنجش پیدا ہو بھی جائے تو صلح کروانے کے طریق کو اختیار کرو۔تمام معاشرہ ، ہر فرد جماعت ایک دوسرے کے حق کی حفاظت کرے اور اس کو حق دلوائے۔یہی اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہے۔اس سے تم اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے حقوق العباد ادا کرنے والے کہلاؤ گے اور جب یہ حالت تمہیں حاصل ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ جو اسی انتظار میں رہتا ہے کہ اپنے بندوں پر رحم کرے وہ پیارا خدا تم پر رحم ( الفضل انٹرنیشنل یکم تا 7 اکتوبر 2004ء) کرے گا۔۔۔۔