مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 116
116 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم سلامتی کے راستے تلاش کرے۔ورنہ پھر جیسا کہ فرمایا کہ تم روشنی سے اندھیروں کی طرف جاؤ گے۔اور یہ شیطان کا رستہ ہے، روشنی سے اندھیروں کی طرف جانا ہے۔اس لئے شیطان سے پناہ مانگتے رہو۔اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو اور یہ دعا کرو کہ اے اللہ! ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا اور ہر قسم کی فواحش سے ہمیں بچا۔چاہے وہ ظاہری ہوں ، چاہے وہ باطنی ہوں۔اور ظاہری سے تو پھر بعض خوف ایسے ہوتے ہیں جو روکنے میں کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن چھپی ہوئی فواحش جو ہیں یہ ایسی ہیں جو بعض دفعہ انسان کو متاثر کرتے ہوئے بہت دور لے جاتی ہیں۔مثلاً بعض دفعہ غلط نظارے ہیں ، غلط فلمیں ہیں، بالکل عریاں فلمیں ہیں۔اس قسم کی دوسری چیزوں کو دیکھ کر آنکھوں کے زنا میں مبتلا ہو رہا ہوتا ہے انسان۔پھر خیالات کا زنا ہے، غلط قسم کی کتابیں پڑھنا یا سوچیں لے کر آنا۔بعض ماحول ایسے ہیں کہ ان میں بیٹھ کر انسان اس قسم کی فحشاء میں جھنس رہا ہوتا ہے۔پھر کانوں سے بے حیائی کی باتیں سننا۔تو یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے اللہ! ہمارا عضو جو ہے اسے اپنے فضل سے پاک کر دے۔اور ہمیشہ اسے پاک رکھ اور شیطان کے راستے پر چلنے والے نہ ہوں اور ہم سب کو شیطان کے راستے پر چلنے سے بچا۔الفضل انٹرنیشنل لنڈن 6 تا 12 فروری 2004 ، ص 7)