مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 94 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 94

94 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم چاہیے۔چونکہ اسلامی تہذیب کا جو تصور ہمارے ممالک میں پایا جاتا ہے، وہ مغربی تہذیب کے تصور سے بالکل برعکس ہے۔وہاں سرنگا کرنا ادب اور تہذیب کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔یہاں بالکل الٹ معاملہ ہے۔سر پر ٹوپی پہنا اور سرکوڈھانپنا، یہ احمدی نوجوان کی ہمیشہ سے عادت چلی آرہی ہے اور یہ چیز آپ کو ان کی سوسائٹی سے ممتاز کرتی ہے۔اس طرح اگر آپ کو یہ شرم محسوس ہوگی کہ ہم اگلے وقتوں کے نو جوان شمار ہوں گے تو یہ شرم آپ کی اصلاح کا موجب بنے گی۔آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنے گی کیونکہ شرم کے مقابل پر آپ کا کردار مضبوط ہوگا۔اور صیقل ہوگا اور آپ سمجھیں گے کہ مجھے اس جھوٹی شرم کی کوئی بھی پرواہ نہیں۔پس یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ان سے انحراف نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ کردار کو بنانے میں بہت بڑا کام کرتی ہیں۔جس وقت تلاوت ختم ہوئی آپ نے دیکھا ہوگا تھوڑا سا وقفہ پڑا تھا میرے یہ کہنے میں کہ ”اب نظم شروع کی جائے۔اس وقت میں ٹوپیاں گن رہا تھا اور مجھے یہ دلچسپ تجربہ ہوا کہ اصحاب الیمین ، اصحاب الشمال پر بازی لے گئے۔سامنے کے بلاک میں بائیں طرف دس ٹوپیاں تھیں اور دائیں طرف ہیں ٹوپیاں تھیں۔یہ اتفاق کی بات ہے دائیں طرف بیٹھنے والوں کی ٹوپیاں بائیں طرف بیٹھنے والے سے زیادہ تھیں۔ویسے ہمارے اندران معنوں میں جن میں دنیا مراد لیتی ہے۔Rightist اور Leftist کی تو کوئی تقسیم نہیں ہے مگر اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال کی ایک تقسیم ضرور ہے لیکن یہاں میری یہ مراد بھی نہیں ہے کہ بائیں طرف بیٹھنے والے قرآنی اصطلاح میں خدانخواستہ اصحاب الشمال ہیں۔وہ تو ایک بڑی خطرناک اصطلاح ہے۔ویسے ضمنا چونکہ ذہن اس طرف منتقل ہو گیا تو خیال آیا کہ حسن اتفاق سے دائیں طرف بیٹھنے والوں کی ٹوپیاں بائیں طرف والوں سے زیادہ ہیں۔عظمت کردار پس ان امور کی طرف توجہ کریں آپ کو کوئی نہ کوئی امتیازی کردار اختیار کرنا پڑے گا اور وہ کردار آپ کی حفاظت کرے گا۔باقی لوگوں سے جب آپ کو الگ کر کے دکھائے گا تو اس کے نتیجہ میں آپ کو طعنے بھی سننے پڑیں گے۔آپ کو ذلیل بھی کیا جائے گا۔آپ کو اپنے سے الگ کر کے ایک الگ نہج کی مخلوق قرار دیا جائے گا اور یہ ساری چیزیں آپ کے فائدہ کی ہیں اس کے نتیجہ میں آپ کے اندر عظمتِ کردار پیدا ہوگی اور اگر آپ یہ کام خدا کی خاطر کریں گے تو آپ کا یہ چھوٹا سا فعل بہت ہی عظیم الشان نیکی میں تبدیل ہو جائے گا۔