مشعل راہ جلد سوم — Page 67
67 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم غرض آپ کا یہ اولین فرض ہے کہ اپنے دل کو دکھوں سے بچائیں چونکہ معاشرہ کا گند آپ کو دکھ پہنچاتا ہے اس لئے آپ کا فرض ہے کہ اس گند کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں۔اپنے غیر از جماعت دوست بچوں کو بھی پاک تعلیم دیں۔ان کو کہیں ہم بھی جھوٹ نہیں بولتے۔تم بھی جھوٹ نہ بولو۔اس میں کون سا اختلاف ہے۔تو یہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم ہے۔ہم دونوں دعویدار ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں۔تم سمجھتے ہو کہ میں غیر مسلم ہوں تو بے شک سمجھتے رہو۔لیکن سچا میں ہوں۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچائی میں بہر حال میں ہی غلام ہوں۔کیونکہ تم جھوٹ بول رہے ہو۔اس لئے یہ جھوٹ چھوڑ دو۔یہ مجھے برا لگتا ہے۔میرا تو دل چاہتا ہے کہ سارے ہی بچے غلام بنیں۔پس اپنے معاشرہ کو بھی صاف کریں۔جب اس طرح سچ بولتے ہوئے اور بیچ کی تعلیم دیتے ہوئے آپ بڑے ہوں گے تو خادمان ( دین حق) کی ایک عظیم الشان نسل تیار ہو جائے گی۔اس لئے بچپن سے پاک زبان اختیار کرنے والے، سچائی سے چمٹ رہنے والے، اپنی زبان اور اپنے دل کو سچائی کے نور سے بھر دینے والے ایسے باوفا بچے بن جائیں کہ جن کے معصوم دلوں میں اللہ کی محبت اتر رہی ہو اور وہ اس سے وفا کر رہے ہوں۔اس طرح جب مجاہدین ( دین حق ) کی ایک عظیم الشان نسل تیار ہو جائے گی تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ ساری دنیا کی تقدیر کو بدل کر رکھ دے گی۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں۔لیکن ان کے اندر بڑی عظمتیں ہیں۔ان کو یا درکھیں اور ان پر عمل کریں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل ربوہ 16 جولائی 1983 ء)