مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 66 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 66

66 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم آپ نے بہت بڑے بڑے کام کرنے ہیں۔آپ نے ساری قوم کو سنبھالنا ہے۔آپ ( دین حق ) کے خادم بھی ہیں اور ساتھ ہی قوم کے خادم بھی ہیں۔( دین حق ) وطن کی محبت بھی سکھاتا ہے۔اس وقت ساری قوم جھوٹ کے پیچھے چل پڑی ہے۔لوگ اتنا جھوٹ بول رہے ہیں کہ اس کا کوئی حساب ہی باقی نہیں رہا ہے۔بے حساب جھوٹ بولا جا رہا ہے۔احمدیت کے متعلق ہی اندازہ کر لیں۔جو اخبارات میں خبریں شائع ہوتی رہی ہیں ان میں بے حد جھوٹ بولا گیا اور آپ جانتے ہیں کہ کیا واقعات ہوئے ہیں۔جس طرح ماں نے دودھ پلایا ہو اور انسان سمجھے کہ یہ میرے لئے سب سے پاکیزہ غذا ہے،اس طرح ماں کے دودھ کی طرح جھوٹ کو اپنی غذا بنالیا گیا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔کوئی ٹوکنے والا نہیں۔کوئی سمجھانے والا نہیں کہ تم کیا کر رہے ہو۔سب اسی میں لذت پاتے ہیں۔ان بیچاروں کے مقدر میں یہی ہے۔لیکن ہم نے ان کا مقدر بدلنا ہے۔ہم اس لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ ان کے دکھ دور کریں۔صرف اس بات پر راضی نہ ہوں کہ ہم سچے ہیں۔اس بات پر دکھ اٹھا ئیں کہ یہ بچے کیوں نہیں ہیں۔ان کے گند کی بھی تکلیف اٹھائیں۔اب یہ ایک فطرتی بات ہے۔دیکھ لیں اگر کوئی گند کھا رہا ہو تو کیا آپ کو تکلیف نہیں پہنچتی ؟ اگر آپ کی فطرت پاکیزہ ہے، کچی ہے تو آپ کے سامنے کوئی گند کھائے تو آپ کو کتنی کراہت آتی ہے۔بعض بچوں کا ناک گرتا ہے تو سانس کو اوپر کھینچ کر کھا ہی جاتے ہیں۔دوسرے بچے کھانا کھا رہے ہوں تو یہ دیکھ کران کوالٹی آ جاتی ہے۔کہتے ہیں کہ کیسی غلیظ حرکت کی ہے۔کیسا گندا کام کیا ہے۔انگلی سے ناک سے چو ہے نکال رہے ہیں اور اسی طرح کھانا کھانے لگ جاتے ہیں۔اس سے آپ کو مزہ تو نہیں آتا۔آپ کی بھوک تو نہیں تیز ہو جاتی۔منہ میں پانی تو نہیں بھر آتا۔آپ یہ تو نہیں کہتے کہ چلو کوئی بات نہیں۔میں تو اس طرح نہیں کر رہا۔ایسا بچہ پاس بھی بیٹھا ہوگا تو آپ کا کھانا حرام ہو جائے گا۔آپ کو تکلیف پہنچے گی۔پس یہ ہے سچائی کے ساتھ سچا تعلق۔جب قوم جھوٹی ہو رہی ہوا اور آپ نے اس کو ٹھیک کرنا ہو تو ان کے دکھ کو آپ حقیقتا محسوس کرتے ہیں۔جس گندگی میں وہ مبتلا ہوتے ہیں اس کی کراہت آپ کو زیادہ تلخ محسوس ہوتی ہے۔لیکن ان کو تو کوئی احساس ہی نہیں ہوتا۔ان کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔اس لئے ہمارے مقدر میں ان کا دکھ اٹھانا بھی لکھا گیا ہے۔اگر آپ ان کو صاف کریں گے تو گویا اپنا دکھ دور کریں گے۔