مشعل راہ جلد سوم — Page 612
مشعل راه جلد سوم 612 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ پھیلانے کے۔وہ مالک ہے اگر وہ چاہے کہ نہیں، تو اس کی مرضی ہے نہیں ، اس کا اختیار ہے نہ قبول کرنے کا، تو میں کیسا سائل ہوں گا اگر اس در کو چھوڑ دوں تو میں جاؤں گا کہاں؟ عین اس وقت بڑی شدت سے الہام ہوا کہ اے میرے بندے! تیری گزشتہ تمہیں سال کی ساری دعائیں میں نے قبول کر لیں۔پس ایک وقت آتا ہے کہ جو سنتا ہے وہ بولتا ہے اور تائید میں بولتا ہے اور بڑے زور آور نشانوں سے اس کی تائید کو دنیا پر ظاہر کر دیتا ہے۔اس شخص کا تعلق خدا سے ایک ذاتی تعلق تھا۔ایک جماعتی تعلق نہیں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خدا جب بولتا ہے تو سب دنیا جانتی ہے کہ وہ بول رہا ہے۔آپ کے ماننے والے جگہ جگہ اس کی ہستی کے ثبوت پیش کرتے ہیں۔اپنی ذات سے اس کی ہستی کے ثبوت پیش کرتے ہیں۔ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور وہ روشنی کے چراغ لئے پھرتے ہیں۔ان کا ماحول اس سے روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔پس یہ وہ باتیں تھیں جو میں خدام الاحمدیہ کو سمجھاتا رہا ہوں اور اب بھی سمجھا رہا ہوں کہ ایسی نماز سیکھوایسی نماز پڑھنی شروع کرو۔میں اس معاملے میں مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی سے بہت خوش ہوں کہ انہوں نے بڑی توجہ اور محنت اور انتظام کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھایا ہے۔جگہ جگہ نماز کے چرچے ہو رہے ہیں۔جگہ جگہ خدام نے نماز کی طرف توجہ شروع کر دی ہے۔اب ایک ہی دن میں تو یہ ساری منازل طے نہیں ہوسکتیں مگر ان کا رخ ایسا ہے کہ شیطان سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اپنے رب کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں۔اگر ایک بزرگ تنہا میں سال تک اپنی مطلب براری کے لئے خدا کے حضور عاجزانہ عرضداشت کرتا چلا جاتا ہے تو آپ پر ضروری ہے، آپ نے اس دنیا کی کایا پلٹی ہے کہ آپ اس رستے پر گامزن رہیں۔ہر قدم آپ کو شیطان سے دور کر رہا ہوگا، ہر قدم آپ کو خدا کے قریب تر کر رہا ہوگا اور جب بھی نماز میں موت آئی اچھی حالت میں موت آئے گی ، شیطان سے ہٹتے ہوئے اور خدا کے قریب تر ہوتے ہوئے۔خدا تو لا متناہی ہے اس کی ذات تو کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتی۔اس کی ذات کا سفر جاری ہونا چاہیے۔جس قدم پر بھی آپ کو موت آئے گی وہی آپ کی منزل ہے۔آپ نے اپنی منزل کو پالیا۔ید وہ بنیادی باتیں تھیں جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا تھا اب خدام الاحمدیہ کے حوالے سے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجلس خدام الاحمدیہ نے ایک بہت ہی پیاری سکیم بنائی ہے جس پر وہ با قاعدگی اور محنت کے ساتھ عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کیسٹس (cassettes) تیار کیں ہیں نماز کی اور نماز کے ترجمے کی اور اس کے جتنے بھی لوازمات ہیں یعنی وضو کس طرح کرنا چاہیے، عبادت کے لئے کیا کیا چیزیں ضروری ہیں، صفائی بدنی