مشعل راہ جلد سوم — Page 565
مشعل راه جلد سوم 565 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوْا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا (سورہ الحشر : 19 ) تَعْمَلُوْنَO آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس خطبہ کے ساتھ جماعت احمدیہ یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ کا انچاسواں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور اللہ تعالیٰ جماعت یونائیٹڈ سٹیٹس کے مالی قربانی کرنے والوں کو بہترین جزاء دے جنہوں نے یہ انتظام کیا ہے کہ اس وقت ساری دنیا میں سنایا جارہا ہے اور اسی طرح جلسے کے کچھ حصے بھی تمام دنیا میں نشر کئے جائیں گے۔جماعت احمدیہ یونائیٹڈ سٹیٹس کے کچھ اپنے مسائل ہیں۔کچھ تو ایسے مسائل ہیں جو سب دنیا کے برابر ہیں لیکن پھر بھی ملک ملک میں فرق پڑتا جاتا ہے۔اگلی نسلوں کی تربیت سے متعلق بنیادی اصول آج جو میں نے آیت تلاوت کی ہے اس میں تربیتی مسائل کی طرف خصوصیت کے ساتھ اگلی نسلوں کی تربیت سے متعلق بنیادی اصول پیش فرمائے گئے ہیں۔گزشتہ خطبے میں میں نے دو یا تین خطبات میں ( دعوت الی اللہ ) کی طرف توجہ دلائی تھی۔مگر ( دعوت الی اللہ ) کو تقویت ملتی ہے ( دعوت الی اللہ ) کرنے والوں کی اپنی تربیت کے ساتھ اور ( دعوت الی اللہ ) کے اپنے کچھ مسائل بھی ہیں۔کیونکہ نئے آنے والے ایسے ہوتے ہیں جو تربیت کے محتاج ہوتے ہیں۔اگر تربیت کرنے والے خود تربیت کے محتاج ہوں تو اس سے بہت سے گھمبیر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔چونکہ ہم نے خصوصیت کے ساتھ مستقبل کی طرف توجہ دینی ہے اس لئے ہماری نظر موجودہ مسائل پر بھی رہنی ضروری ہے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے تعلق میں بھی ہمیں جماعت کی اور نئے آنے والوں کی ایسی ٹھوس تربیت کرنی ہے جس کے نتیجے میں ہم کہہ سکیں کہ ہم نے صدی کے سر پر پیدا ہونے کا حق ادا کر دیا۔