مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 560 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 560

560 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم بڑھے کہ ہاں اس علاقے کے اتنے لوگوں نے خدا کے فضل کے ساتھ اتنی رقم اکٹھی کر دی ہے کہ جو زمین کے ابتدائی اخراجات ہیں وہ سارے کے سارے پورے ہو سکیں۔تو اگر آپ ایک فیصلہ کر کے اور عزم لے کر آگے بڑھیں، آپ کے چھوٹے بڑے بچے عورتیں سب شامل ہو جائیں گے اور اس شمولیت کے نتیجے میں ان کو دوسری برکتیں حاصل ہوں گی، وہ سارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو آپ سمجھتے ہیں کہ ضائع ہورہے ہیں جب نیک کام میں ملوث ہونے کا احساس ان کے دل میں پیدا ہو گا جب ان کو یقین ہوگا کہ وہ ایک اعلیٰ خدمت میں مصروف ہیں ، خدائے واحد ویگانہ کی خاطر ( بیوت الذکر ) بنانے میں مصروف ہیں تو آپ دیکھنا آئے دن ان کی طبیعت ، ان کی کیفیت بدلتی چلی جائے گی۔ان کے چہروں پر توحید کی عظمت کے نشان ظاہر ہونا شروع ہوں گے تو یہی وہ مضمون ہے جو تربیت کے لئے بھی ضروری ہے اور ( بیوت الذکر ) کے قیام کیلئے بھی ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کی انگلی نسل پہلی نسل کی خوبیوں سے جاملے گی۔وقار عمل سنت ابراہیمی ہے اسی تعلق میں وقار عمل کا ایک پہلو ہے جس کو ہم اختیار کر سکتے ہیں ، کرتے آئے ہیں۔جن علاقوں میں ( بیوت الذکر) بنائی جاتی ہیں جو نبی (بیت الذکر ) کے لئے منظوری ہو اسی وقت اس کی بنیادیں کھودنا اور وہاں پتھر رکھ دینا اتنا کام تو آپ تین سال میں ضرور کر سکتے ہیں۔پس اس صدی کے اختتام سے پہلے ہر علاقے کی (بیت الذکر ) اگر بن سکتی ہے اس کی دیوار میں ہی کھڑی ہو سکتی ہیں تو وہ بھی کھڑا کر دیں مگر عزم لے کر آگے بڑھیں فیصلہ کریں کہ کچھ نہ کچھ ہم نے ضرور کر کے دکھانا ہے۔تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ یہ سارے رستے آپ کے لئے آسان ہو جائیں گے۔آپ نے اس صدی کے آخر تک سو ( بیوت الذکر ) بنانی ہیں اور گھبرارہے ہیں کہ کیسے یہ کام ہوگا، انجینئر کہاں سے آئیں گے، اعلیٰ درجے کی مہارت رکھنے والے مزدور اور صناع کیسے حاصل ہوں گے۔مگر آپ بھول گئے ہیں کہ دنیا میں توحید کی سب سے بڑی مسجد خانہ کعبہ تھی اور اس خانہ کعبہ کو کس نے تعمیر کیا تھا۔حضرت اقدس ابراہیم علیہ السلام نے اور آپ کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام نے۔ایک انجینئر تھا ایک مزدور تھا اور ساری دنیا کو تو حید کے ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے وہ بیت الحرام کی تعمیر کی جارہی تھی۔کتنا بڑا عزم تھا، کتنا یقین تھا۔کیا آپ کے بڑوں اور آپ کے چھوٹوں میں یہ عزم پیدا نہیں ہوگا؟ پھر درود میں ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا نام کیوں لیتے ہیں؟ جب نام لیتے ہیں تو ویسے کام بھی تو کر کے دکھا ئیں۔فیصلہ کر لیں کہ خواہ جھونپڑے تعمیر ہوں خواہ