مشعل راہ جلد سوم — Page 557
مشعل راه جلد سوم 557 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ باندھ رہا ہو اور توحیدان سارے اخلاق کا نام ہے جو میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔ان کو اپنی ذات میں پیدا کریں تو پھر بے اختیار دنیا کی ساری قومیں آپ سے جڑیں گی کیونکہ آپ نہیں ہوں گے، آپ خدا کے مظہر بن چکے ہوں گے۔آپ خدائے واحد و یگانہ کی صفات کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہوں گے۔بیوت الذکر توحید کا نشان ہیں یہی وہ امور ہیں جن کے پیش نظر میں نے ( بیوت الذکر ) کی بھی تحریک کی تھی کیونکہ (بیوت الذکر ) توحید کا نشان ہیں۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے، لوگوں سے پوچھا ہے۔مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ ابھی جماعت جرمنی میں سو ( بیوت الذکر ) بنانے کے لئے اعتماد نہیں پیدا ہوا۔بہت لمبا عرصہ پہلے میں نے تحریک کی تھی اور آج تک کل مراکز آپ صرف پندرہ بنا سکے ہیں جن میں پہلے کی بنی ہوئی ( بیوت الذکر ) بھی شامل ہیں یعنی فرینکفرٹ کی ( بیت الذکر ) بھی اور ہمبرگ کی (بیت الذکر ) بھی۔تو اس خیال سے جہاں تک میں نے جائزہ لیا لوگوں کے دل بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔وہ سمجھتے ہیں میں تحریکیں تو کرتا ہوں مگر بعض دفعہ دیکھتا نہیں کہ طاقت ہے بھی کہ نہیں مگر میں جو تحریک کرتا ہوں میرا ذہن تو حید کی طرف جاتا ہے اور توحید سے جو طاقت نصیب ہوتی ہے اس کی طرف جاتا ہے اور توحید کی طاقت سے بسا اوقات ناممکن دکھائی دینے والی چیزیں بھی ممکن ہو جایا کرتی ہیں لیکن توحید میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد بھی داخل ہے اور جو بلند ارادے کئے ہیں ان ارادوں کی تائید میں اپنی ساری طاقتوں کو ڈھال دینا بھی شامل ہے۔پس اگر چہ ارادہ بہت بڑا دکھائی دیتا ہے مگر اگر آپ سب یہ دل میں عہد کریں کہ ہم نے یہ کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے تو پھر آگے بڑھنا آپ کا کام ہے، تو کل کرنا آپ کا کام ہے۔پھر اس کی مرضی اگر وہ چاہے گا تو سو ( بیوت الذکر ) کی توفیق دے گا۔نہیں چاہے گا تو نہیں دے گا مگر آپ سے پھر کوئی شکوہ نہیں مگر اگر ہمت ہار بیٹھیں اگر سفر شروع نہ کریں اور اگر گزشتہ سالوں کو آپ شامل کر لیتے تو اب تک خدا جانے کتنا آگے بڑھ چکے ہوتے۔تو اب تو صرف تین سال باقی ہیں۔تین سال میں کچھ نہ کچھ ضرور ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے اب آپ کو اپنے آپ کو منظم کرنا ہوگا اور منظم کرنے کے لئے بہت سے ایسے طریق ہیں جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں۔چند باتیں جو باقی وقت ہے اس میں اب میں آپ کو سمجھاؤں گا۔