مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 556 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 556

556 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم اگلی صدی سے جُڑ جائے اور پھر یہ سارے لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کا مضمون دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہوں۔آنے والے بھی رفقاء سے ملیں۔یعنی رفقاء کا رنگ اختیار کر چکے ہوں۔یہ کام بہت مشکل ہے مگر آسان بھی ہے۔مشکل تو اس لحاظ سے کہ بہت لمبے سفر کرنے ہیں۔اپنی زندگی میں بہت جھاڑ پونچھ کرنی ہے۔بہت کچھ دیکھنا ہے کیا کیا خرابیاں، کیا کیا گند، کیا کیا داغ لگے ہوئے ہیں، کیا کیا گندی عادتیں پڑ چکی ہیں مگر آسان اس لئے ہے کہ اللہ کو آوازیں دیتے ہوئے چلنا ہے۔بچے دل سے اس کو بلاتے ہوئے آگے چلنا ہے۔اپنے بجز کا اقرار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔اللہ کے حضور بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے خدا ہم تیرے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے مگر بہت کمزور ہیں، تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔تجھ سے مدد مانگتے رہیں گے اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے رہیں گے۔تو ہماری نصرت فرما۔کبھی دل ڈال کر ان آیات کو پڑھ کے تو دیکھو۔کبھی ان دعاؤں کو حرز جان تو بناؤ کبھی اٹھتے بیٹھتے یہ سوچا تو کرو کہ اے اللہ ! ہم میں کوئی طاقت نہیں مگر چاہتے ہم ضرور ہیں کہ تیری عبادت کریں اور تیرے سوا کسی کی نہ کریں۔پھر دیکھو اللہ تعالیٰ اس سفر کو کتنا آسان کر دے گا۔قدم قدم پر تمہاری نصرت فرمائے گا تم پر ظاہر ہوگا تم کو اپنے پہلوں سے ملائے گا اور تم جانو گے کہ ہاں تم پہلوں سے مل رہے ہو۔تمہاری زندگی میں ایک حق ظاہر ہوگا۔جھوٹ سے تمہیں نفرت ہوتی چلی جائے گی اور تمہاری زندگی کے سب دوغلے پن ،سب دوئی دور ہو جائے گی۔سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بنالیں یہ وہ مضمون ہے جو میں سمجھا سمجھا کر تھکتا نہیں ہوں کیونکہ میرا کام ہے۔زندگی کے آخری سانس تک میں آپ کو یہی پیغام دیتا رہوں گا۔اس کے سوا میری زندگی کا اور کوئی مقصد نہیں۔حق پر قائم ہوں، سچائی کو اپنی ذات میں قائم کریں، سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بنالیں، اپنی ادائیں بنالیں۔اپنے گرد و پیش سچائی کا نور پھیلائیں تا کہ سارے اس سچائی کے اوپر عاشق ہوتے ہوئے آپ کے ساتھ اس قافلے میں آگے بڑھنے لگیں۔اس کے سوا قوموں کو کیسے آپ باندھ سکتے ہیں۔جب تو حید کا دامن چھوڑیں گے، تو میں بکھر کر الگ الگ ہو جائیں گی۔جرمن جرمن ہو جائیں گے، بوسنین بوسنین بن جائیں گے، البانین البانین بن کر آپ سے جدا ہو جائیں گے، افریقن افریقن ہو کر آپ کو سلام کریں گے کہ آپ اپنے رستے پر چلیں ہم اپنے رستے پر چلتے ہیں۔توحید کے سوا کوئی بندھن ہے ہی نہیں جو عالمی بندھن ہو، جو انسان کو انسان کے ساتھ