مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 530 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 530

530 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم تلے وہ بھی شمار ہوتا رہا ہے پس اس گروہ کو اگر اس سائے سے الگ کر کے اپنی کار کردگی دکھانے کی طرف بلایا جائے تو ظاہر بات ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد ان مخلصین کی ہاتھ آسکتی ہے جو کسی وجہ سے تحریک جدید کے کاموں سے غافل رہے ہیں۔جب یہ کچھ عرصے تک سلسلہ جاری رہا اور مفید ثابت ہوا تو پھر دفتر سوم کا اعلان دفتر اول کے اکتیس سال بعد کیا گیا اور پھر دفتر چہارم کے آغاز کا اعلان میں نے آج سے دس سال پہلے کیا تھا۔مراد یہ تھی کہ گزشتہ عرصے میں جو نئے بچے بڑے ہوئے ہیں نئے لوگ جماعت میں داخل ہوئے ہیں، ان پر نظر رکھنے کے لئے ایک الگ نظام ہو، الگ منتظمین ان ذمہ داریوں کو ادا کر یں۔چنانچہ میں پہلی نصیحت تو یہ کرتا ہوں کہ ان دفاتر کی تقسیم کوملحوظ رکھتے ہوئے شعبوں کے اندر ایسے نائبین مقرر کئے جائیں جو اپنے اپنے دفتر کا الگ حساب رکھیں۔ایک سال بھی ایسا نہیں آیا کہ جماعت اس قربانی سے تھک گئی ہو اور دوسری بات یہ ہے کہ جہاں اگر جماعت چھوٹی ہو اور یہ تقسیم ممکن نہ ہو تو جو بھی تحریک جدید کا سیکرٹری ہے وہی خود اپنے ذمہ یہ بات لے لے کہ وہ یادر کھے گا اور ان سب کا ریکار ڈ الگ الگ رکھے گا۔جہاں تک تحریک جدید کی عمومی سال بہ سال ترقی کا تعلق ہے ، خدا کے فضل سے جماعت محض اللہ قربانیاں کر رہی ہے اور خدا کی ذات دائم ہے وہ آنی جانی نہیں ہے اس لئے جو قربانیاں اس کے تعلق سے بجالائی جاتی ہیں ان کو بھی دوام عطا ہوتا ہے کسی وقتی جوش سے تعلق نہیں رکھتیں۔سن چونتیس سے لے کر اب سن چورانوے آگیا ہے اور اس ساٹھ سالہ دور میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بھی سال ایسا نہیں آیا جب کہ جماعت اس قربانی سے تھک گئی ہو اور اس کے قدم ست پڑ گئے ہوں اس کی وجہ یہی ہے کہ جماعت کی قربانیاں محض اللہ ہوتی ہیں اور اللہ کی ذات کے حوالے سے ان قربانیوں کو دوام ملتا ہے۔۔۔۔۔۔مطبوع الفضل اند نیشنل 23 تا 29 دسمبر 1994ء)