مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 523 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 523

مشعل راه جلد سوم 523 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ غالب آنے والے ہیں۔لیکن کچھ قدروں سے وابستہ ہے جو ہماری ذات میں زندہ رہتی ہیں۔ان قدروں کو زندہ رکھیں گے تو آپ کے عقائد میں دنیا دلچسپی لے گی ورنہ عقائد کیسے ہی روشن اور مضبوط اور دلائل میں قوی کیوں نہ ہوں۔دلائل کے قومی سہارے کیوں نہ رکھتے ہوں عقائد کی طرف توجہ نہیں جایا کرتی جب تک ان عقائد کے رکھنے والوں کے عظیم کردار کو انسان مشاہدہ نہ کرے پس اس پہلو سے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان خاندانوں کو جو بہت بزرگ لوگوں کی اولاد تھے۔مشہور نہیں بھی تھے تو بزرگ تھے سادہ غریبانہ کپڑوں میں پھرنے والے اہل اللہ لوگ تھے جن کی دعائیں قبول ہوتی تھیں جن پر دن رات اللہ تعالیٰ کی قربت کے نشان اترا کرتے تھے ان لوگوں کی نسلوں کو ان کے آباؤ اجداد کا روشن ماضی تو بتا ئیں تا کہ اس روشنی سے کچھ حصہ لے کر ان کا حال روشن ہو جائے اور وہ اس دنیا کے اندھیروں کو اس مستعار روشنی کے ذریعے روشن کر سکیں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے اگر یہ جماعت نے منظم کوشش نہ کی تو مجھے ڈر ہے کہ یہاں کا معاشرہ ایسا ہے یہاں کی تہذیب ایسی ہے کہ لوگ سرکتے سرکتے ، رفتہ رفتہ دور ہٹے لگیں گے اور بہت نہیں تو کم سہی مگر ہیں ضرور جو ہٹ چکے ہیں اور جہاں ماں باپ کی نظریں بدلیں وہاں اولاد کی نظریں اور زیادہ بدل جاتی ہیں پس ان قدروں کی حفاظت کے لئے آپ جتنی بھی توجہ کریں گے کم ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل 16 تا 22 دسمبر 1994ء)