مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 459 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 459

مشعل راه جلد سوم 459 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :- وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں۔ان کو یہ رجحان پیدا کرنا چاہیے کہ ابتدائی باتوں کی طرف خصوصی توجہ دیں۔بعض دفعہ بعض بہت ہی بلند بانگ منصوبے بنانے والے اور بلند بانگ دعاوی کرنے والے ابتدائی باتوں سے بے خبر رہ جاتے ہیں اور وہ چیزیں جو اُن کی نظر میں ابتدائی ہیں، درحقیقت بنیادی حیثیت رکھنے والی باتیں ہوا کرتی ہیں۔اور جب تک بنیا دیں قائم نہ ہوں۔کوئی بلند عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی۔یہ ایک ایسا قانون ہے جسے دنیا کا کوئی انجنیئر کوئی ماہر فن تعمیر نظر انداز نہیں کرسکتا۔قوموں کی تعمیر میں اور میری مراد مذہبی قو میں ہیں۔مذہبی قوموں کی تعمیر میں دو باتیں بہت ہی بڑی اہمیت رکھتی ہیں اور انہیں کے گرد سارا فلسفہ حیات گھومتا ہے۔یعنی بندے سے تعلق اور خدا سے تعلق۔ان دونوں تعلقات میں (دین حق) نے بہت ہی وسیع تعلیمات دی ہیں اور بہت ہی بلند منصوبے پیش کئے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عمل تبھی ممکن ہے جب ان کے ابتدائی حصوں پر خصوصیت سے توجہ دی جائے صبر کے ساتھ بنیادیں تعمیر کی جائیں، پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے توقع رکھی جائے کہ ان بنیادوں پر عظیم الشان عمارتیں تعمیر ہوں گی۔زمانے کی دوری اخلاق سے پائی جاسکتی ہے جماعت احمدیہ کا جو موجودہ دور ہے، یہ غیر معمولی اہمیت رکھنے والا دور ہے اور جیسا کہ میں نے بارہا پہلے توجہ دلائی ہے۔ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی صدی سے دور ہورہے ہیں یعنی زمانے اور وقت کے لحاظ سے دور ہورہے ہیں لیکن عین ممکن ہے بلکہ قرآن کریم نے اس کی معین پیشگوئی بھی فرمائی ہے کہ زمانے کی دُوری پائی جاسکتی ہے، عبور ہو سکتی ہے اگر اخلاق کو دُور نہ ہونے دیا جائے ،اگر اعمال کوڈ ورنہ ہونے دیا جائے وَاخَرِينَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ۔(سورۃ الجمعہ: 4) میں یہی تو پیغام ہے اور