مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 387

مشعل راه جلد سوم 387 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی گی۔پس نماز کی حقیقت کی طرف نظر کریں۔اس راہ میں ہمت نہ ہاریں گہرائی سے اپنی اولاد کا جائزہ لیں پھر اپنا جائزہ لیں اور پھر دونوں مل کر دعائیں کرتے ہوئے اس سفر کو آگے بڑھاتے جائیں۔اس راہ میں بہت ہی محنت درکار ہے۔بہت سے مراحل آتے ہیں جن میں انسان تھک جاتا ہے۔ہمت ہار دیتا ہے۔سمجھتا ہے کہ کب تک میں یہ کام کرتا رہوں گا۔بسا اوقات اپنی اولاد کو نصیحت کرتا ہے مہینوں سالوں اور اولاد ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتی بعض دفعہ دل میں سخت درد پیدا ہوتا ہے کہ میں کیا کروں کس زبان سے انہیں سمجھاؤں کہ عبادت میں تمہاری زندگی ہے۔مگر بندہ عاجز ہے، بے بس ہے کوئی پیش اس کی نہیں جاتی۔لیکن یا درکھیں ایسے موقعوں پر ہرگز مایوس نہیں ہونا اس وقت پھر یاد کریں کہ در حقیقت آپ کا تمام تر انحصار عاجزانہ دعاؤں پر ہے ایسی صورت میں جب آپ اپنی نصیحت کی ناکامی سے دل میں دکھ محسوس کریں وہ وقت خصوصیت کے ساتھ دعا کا وقت ہے۔میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہتوں نے یہ تجربہ کیا ہوگا لیکن کئی ایسے بھی ہوں گے جن کو ذاتی طور پر شاید اس کا تجربہ نہ ہوا ہو اس لئے ان کو بتانے کی خاطر میں آپ کو بتا تا ہوں۔مایوسی میں سے زندگی کا پانی میں نے بارہا اپنی زندگی میں یہ محسوس کیا ہے کہ مایوسی کے وقت مایوسی میں سے زندگی کا پانی نکلتا ہے اگر آپ دعا کی طرف متوجہ ہو جائیں۔جب آپ کی کوششیں بے کار جارہی ہوں جب کوئی نتیجہ نہ نکل رہا ہو۔اس وقت اگر آپ خدا کو الحاح کے ساتھ پکاریں، عاجزی اور خشوع کے ساتھ پکاریں تو انہی ناکامیوں میں سے مراد کا ایک ایسا چشمہ پھوٹتا ہے جو سبیل بن جاتا ہے جو ہمیشہ کے لئے آپ کو زندگی بخشتا ہے۔پس اس روح کے ساتھ اپنی اولا دوں کو نمازوں کو پر قائم کریں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کو آغاز بہر حال پہلے سبق سے کرنا ہوگا پہلے ان کو روز مرہ کی نمازوں کی عادت ڈالنی ہوگی۔یہ کام سختی سے نہیں ہوگا لیکن یہ یاد رکھیں یہ کام سختی سے نہیں ہوگا۔دعا کے بعد آپ کے دل میں ایک قسم کی نرمی پیدا