مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 377 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 377

مشعل راه جلد سوم 377 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ العنکبوت آیت 46 کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعد فرمایا:- نماز سب سے زیادہ اہم ہے جماعت احمدیہ کی تاریخ کے پہلے سو سال عنقریب پورے ہونے کو ہیں۔جوں جوں اگلی صدی قریب تر آتی چلی جارہی ہے میں جماعت کو مختلف رنگ میں بعض تربیتی امور کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل ایک مربوط مضمون کی شکل میں یکے بعد دیگرے کئی خطبات دیئے لیکن ان سب میں سب سے زیادہ اہم امر جس کی طرف آج میں دوبارہ جماعت احمد یہ عالمگیر کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ نماز با جماعت کے قیام کے سلسلے میں ہے۔تمام عبادتوں کی روح نماز ہے انسانی پیدائش کا مقصد نماز ہے اور نماز سے حاصل ہوتا ہے نماز میں ہر قسم کی فلاح کی کنجیاں ہیں اور جیسے جیسے انسان نماز میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے فلاح کی مزید کنجیاں عطا ہوتی رہتی ہیں۔میں نے عمد لفظ کنجی استعمال نہیں کیا بلکہ جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے۔کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ نماز کی کیفیت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ انسان کو اللہ تعالیٰ نئے امور کا فہم عطا کرتا چلا جاتا ہے اور نئے مضامین اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں اس ضمن میں حضرت اقدس بانی سلسلہ کے ارشادات میں سے متعدد اقتباسات میں جماعت کے سامنے پہلے رکھ چکا ہوں لیکن آج زیادہ تر توجہ نماز کی ابتدائی منازل کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔آئندہ نسلوں کی ذمہ داری کیونکہ میں نے بارہا اپنے سفر کے دوران خصوصاً مغرب کے ممالک میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جماعت