مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 362 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 362

مشعل راه جلد سوم 362 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ ایک عالمگیر تحریک چلا ئیں۔آج آپ کے غلاموں ہی کو یہ توفیق ملنی چاہیے۔ساری امت مسلمہ پر جماعت احمدیہ کا یہ احسان ہوگا اگر ہر جگہ مسلمانوں کو ان کا بنیادی دینی حق میسر آجائے کہ حکومتیں یہ تسلیم کر لیں کہ ہاں جمعہ کے دن مسلمانوں کو کم سے کم اتنی رخصت ضرور ملنی چاہیے کہ وہ جمعہ کے فرائض سے سبکدوش ہوسکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1988ء)