مشعل راہ جلد سوم — Page 361
361 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ہوا ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں آخری دور میں جب ساری دنیا نے جمع ہونا تھا اس کا اسی سورہ جمعہ میں ذکر ہے۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی جمعہ سے غافل ہوتا ہے اس کے لئے بہترین دعا یہی بنتی ہے کہ پھر خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی اکٹھا نہ کرے تا کہ اس کو احساس ہو کہ اس نے اجتماع کا کوئی موقع ہاتھ سے کھو دیا ہے، اجتماعیت کی برکت سے وہ محروم رہ گیا ہے۔اب کیا آپ پسند کریں گے کہ نعوذ باللہ من ذالک آپ کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ دعا قبول ہو یعنی آپ پر صادق آئے کیونکہ دعا تو حضور کی خدا تعالیٰ نے قبول فرمانی ہی ہے لیکن کیا آپ پسند کریں گے کہ آپ وہ ہوں جن پر یہ دعا صادق آئے۔وَلَا بَارَكَ لَه فِی اَمْرِہ اور پھر اس کے کسی کام میں ہی برکت نہ رہے۔فرمایا الا خبردار! ایسا شخص جو جمعہ کی اہمیت سے غافل ہے وَلَا صلوةَ لَہ، اس کی کوئی بھی نماز نہیں ہوتی وَلَا زَكوة له، اس کی زکوۃ بھی کوئی نہیں وَلَا حَج لَه ، اس کا حج بھی کوئی نہیں وَلَا صَومَ لَہ، اس کا روزہ بھی کوئی نہیں۔گویا جمعہ کی اتنی اہمیت ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سے غافل ہو جائے اس کی نمازیں بھی گئیں اس کے روزے بھی گئے اس کا حج بھی گیا۔وہ لوگ جو کہتے ہیں چلو ایک دفعہ حج کر لیں گے سب کچھ بخشا جائے گا اس حدیث نے اس مضمون کو بالکل رد فرما دیا۔پھر فرمایا وَلَا بِرَّ لَہ، اس کی کوئی بھی نیکی کام نہیں آئے گی۔اس کی نیکی کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔حتَى يَتُوبَ یہاں تک کہ وہ تو بہ کرے فَمَنُ تَابَ ، تَابَ اللهُ عَلَيْهِ خدا تو توبہ قبول کرنے والا ہے وہ تو اپنے بندوں کی تو بہ کا منتظر ہے تم میں سے جو بھی تو بہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے گا۔جمعہ کے نظام کومستحکم کرنے کی خاطر قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں اس نصیحت کے بعد کچھ مزید کہنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ تمام دنیا میں احمد یہ جماعت کے افراد اور احمد یہ جماعت کے نظام جہاں جہاں بھی قائم ہیں وہ اس سال خصوصیت سے یہ کوشش کریں کہ جمعہ کے احترام کو پہلے اپنے گھروں میں قائم کریں ، اپنے چھوٹے بڑوں میں قائم کریں ، جمعہ کے نظام کو از سر نو زندہ اور مستحکم کرنے کے لئے قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں اور جہاں قربانیوں کی ضرورت پیش آئے وہاں قربانیاں دیں اور دنیا کے نظام کو بدلیں تا کہ ( دین حق) کا نظام دنیا پر غالب آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا نے اس زمانہ کا امام بنایا ہے۔اور آپ کی امامت کی علامتوں میں سے ایک یہ علامت ہے کہ ایک آپ ہی ہیں جنہیں یہ توفیق ملی تھی کہ جمعہ کے نظام کے لئے