مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 355 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 355

مشعل راه جلد سوم 355 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی عورتیں جمعہ پڑھنے نہیں آتیں۔عورتوں پر جمعہ پڑھنا فرض نہیں ہے اور آپ کہہ سکتے ہیں بچوں پر بھی فرض نہیں ہے مگر ان کی دینی تربیت کی خاطر اور ان کو زندہ رکھنے کے لئے یہ ایک انتہائی ضروری چیز ہے۔اگر آپ ان کو بچپن میں اس سے محروم کر دیں گے تو جب ان پر جمعہ فرض ہو گا اس وقت بھی وہ محروم رہیں گے۔چنانچہ یہاں انگلستان میں اور دوسرے یورپین ممالک میں جو بڑی نسلیں جمعہ کی عادی نہیں رہیں۔اس میں ان کے ماں باپ کا قصور ہے کہ انہوں نے بچپن میں ان کو عادی نہیں بنایا۔آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو سکول جانا ہوتا ہے اس کے جواب میں یہ کہوں گا کہ آپ کے لئے دو Choices یا اختیارات ہیں ان میں جس کو چاہیں چن لیں۔یا تو سکول کو اہمیت دیں یعنی دنیا کی تعلیم کو اہمیت دیں اور ان کی روحانی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا فیصلہ کر لیں یا پھر دین کو اہمیت دیں۔کیونکہ جمعہ کی نماز سے غافل بچوں کا جماعتی لحاظ سے کوئی مستقبل نہیں ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ خاص فضل فرمائے اور کوئی اکا دکا واپس لے آئے مگر بالعموم نئی نسلیں آپ کی اقدار سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور وقت کے گزرنے کے ساتھ یہ تنزل زیادہ تیز رفتار ہوتا چلا جائے گا۔اس لئے جمعہ کی طرف غیر معمولی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں میں نے نظام جماعت کو ایک ہدایت دی ہے۔اس کی تفصیلات یہاں بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔انشاء اللہ اس بارہ میں منظم پروگرام بنائے جائیں گے اور ساری جماعت کے لئے ایک اجتماعی کوشش بھی کی جائے گی یعنی حکومتوں سے رابطہ کر کے نیز اشتہارات کے ذریعہ اور اخبارات میں پروپیگنڈہ کے ذریعہ مطالبہ کیا جائے گا کہ مسلمانوں کو جمعہ پڑھنے کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔جمعۃ المبارک کے لئے رخصت کی مہم سب سے پہلے حضرت مسیح موعود نے چلائی اس سلسلہ میں جیسا کہ میں نے امریکہ میں بھی دوستوں ک توجہ دلائی تھی ایک بہت ہی اہم بات جو ہے اور جماعت کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے ہمیں جو کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے اور وہ یہ ہے کہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں 1896ء میں پہلی مرتبہ جمعہ کے نام پر رخصت حاصل کرنے کی تحریک چلائی گئی ہے اور یہ تحریک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود چلائی ہے۔میرے علم میں نہیں کہ تاریخ اسلام میں کبھی کوئی ایسا واقعہ ہوا ہو کہ مسلمانوں کی طرف سے اجتماعی طور پر جمعہ کی رخصت کے لئے ایک مہم چلائی گئی ہو۔یہ پہلا واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں رونما ہوا۔خدا نے آپ ہی کو یہ توفیق بخشی کہ جمعہ کے تقدس کو قائم کرنے کے لئے ایک ملک گیر تحریک چلائیں اور حکومت کو توجہ