مشعل راہ جلد سوم — Page 314
314 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم کے ساتھ تعلق جوڑ چکا ہوں۔تو وہ دعویٰ ایک فرضی کہانی نہیں رہتی بلکہ عملاً اس کا نور آگے آگے دوڑتا ہے اور دنیا دیکھتی ہے کہ یہ نور کے ساتھ چل رہا ہے۔ان کے اندر ایک غیر معمولی تزکیہ کی قوت پیدا ہو جاتی ہے ان کی باتوں میں ایک غیر معمولی طاقت بخشی جاتی ہے۔اور ایک وزن پیدا ہو جاتا ہے۔ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق دکھائی دینے لگتا ہے۔دنیا والے جب ان پر نظر ڈالتے ہیں تو جانتے ہیں کہ اس دنیا میں ہوتے ہوئے بھی یہ کسی اور دنیا کے لوگ ہیں۔ان کی ہر ادا مختلف اور نرالی دکھائی دینے لگتی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ان کی ہر بات خلوص سے لبریز ہے۔ان کی ہر ادا کچی ہے۔یہ خالص ہمدردی بنی نوع انسان کی رکھتے ہیں اور محض اپنی انا کے لئے نہیں اپنے نظریے کے غلبہ کے لئے نہیں بلکہ ہمیں ہلاکتوں سے بچانے کے لئے یہ پیغام دے رہے ہیں۔اس عملی تبدیلی کے ساتھ اگر آپ ان کو خدا کی طرف بلائیں گے کہ آپ کے اندر خدائی صفات جلوے دکھانے لگی ہیں۔خدا کے رنگ آپ پکڑ گئے ہیں۔تو پھر آپ دیکھیں کہ آپ کی دعوت میں کتنی غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ہزار باتوں کی بجائے تقویٰ سے قوت پانے والا بعض اوقات ایک فقرہ ہی وہ رنگ دکھاتا ہے۔جو ہزار باتیں نہیں دکھا سکتیں۔اس لئے سب سے زیادہ زور اس بات پر دیں کہ جس کے آپ نمائندہ ہیں اس کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی عالم بقاء کے لوگ بنے کی کوشش کریں۔جو دنیا سے ہر طرح کا تعلق رکھتے ہوئے بھی دنیا سے بے نیاز ہیں۔مؤمن کے دنیا سے تعلق کی مثال مولانا روم کی اس مثال کو پیش نظر رکھیں جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ پانی اور کشتی کا ایک ایسا اٹوٹ تعلق ہے کہ اگر کشتی کو پانی سے الگ رکھ دیا جائے تو کشتی کا وجود ہی ختم ہو جا تا ہے۔اُسے کشتی کہنا ہی بے معنی بات بن جاتی ہے۔لیکن کشتی تبھی دنیا کو فرق ہونے سے بچا سکتی ہے۔اور انسانوں کو غرق ہونے سے بچا سکتی ہے۔اگر وہ پانی کے اوپر رہے۔اگر پانی کشتی کے اوپر آجائے تو کشتی غرقابی سے بچانے کی بجائے غرقاب کرنے والا ایک ذریعہ بن جاتی ہے۔اسی طرح مؤمن کا دنیا سے تعلق ہے۔اس دنیا میں جب تک وہ زندگی بسر کرتا ہے تو ناممکن ہے کہ اس دنیا کے معاملات سے الگ رہے۔لیکن دنیا پر فائق رہ کر دنیا پر غالب رہ کر دنیا کی سطح کے اوپر حکومت کرتا ہے۔دنیا سے مغلوب ہو کر نہیں پس آپ بھی دنیا میں اس طرح رہیں کہ ہر طرح