مشعل راہ جلد سوم — Page 289
مشعل راه جلد سوم 289 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ زبان ان باتوں کو آگے پھیلانے کے اہل ہوں کوئی معمولی کام نہیں ہے اس کے لئے تو بہت بڑی محنت کی ضرورت ہے۔خدا کی تو حید ہم نے آسمانوں سے زمین پر لانی ہے جرمنی کے چند روز کے قیام میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں جو منصو بے ڈالے ہیں وہ تو کافی وسیع ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے جس کی طرف میں نے اس وقت توجہ دلائی ہے اور بہت سی باتیں جو وقتاً فوقتاً جماعتوں کو ہدایتوں کی صورت میں بھجوائی جاتی رہیں گی۔مجھے فکر یہ ہوتی ہے کہ اگر زیادہ ہدایتیں اکٹھی دی جائیں تو بعض دفعہ ہمت ٹوٹ جاتی ہے آدمی سمجھتا ہے کہ اتنی باتیں میں کر ہی نہیں سکتا چلو چھوڑو۔اس لئے مجھے بھی بڑا صبر کرنا پڑتا ہے۔ایک وقت میں تھوڑی تھوڑی غذا دینے کی کوشش کرتا ہوں تا کہ یہ ہضم ہو تو پھر آگے چلیں اس کے بعد پھر آگے چلیں تا کہ رفتار میں زیادہ تیزی آتی جائے اور رفتار تیز کرنے والی غذا بھی ساتھ ساتھ ملتی جائے۔سردست میں اسی پر اکتفاء کرتا ہوں۔ان دو پروگراموں کو جن کی طرف میں نے توجہ دلائی ہے آپ جاری کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح کریں کہ جو پچھلے منصوبے تھے ان کو چھوڑ کر نہیں ان کے پہلو بہ پہلوان کو جاری کریں۔اسی لئے میں بار بار اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ ہمیں مختلف کاموں کے لئے سپیشلسٹ ٹیمیں تیار کرنی پڑیں گی جو پہلے منصوبے ہیں وہ بعضوں کے سپرد کریں وہ بیدار مغزی سے ان کو عملی جامہ پہناتے رہیں اور یہ نیا منصوبہ کچھ اور لوگوں کے سپرد کر یں۔اس کے دو پہلو ہیں اس کے لئے الگ الگ دوکمیٹیاں بنانی پڑیں گی۔اور بعض دفعہ مجبوراً چھوٹے علاقوں میں خصوصیت کے ساتھ ایک شخ شخص ایک سے زائد کمیٹیوں کا ممبر بھی ہو سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر ہر کام کی الگ الگ کمیٹیاں ہوں تو اس کو اپنی اس شخصیت کا احساس ہمیشہ پیش نظر رہے گا کہ میری ایک شخصیت یہ ہے اور ایک شخصیت وہ ہے۔اس سے اسے کام یاد رکھنے میں آسانی رہے گی۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالیٰ کی توحید آسمانوں سے ہم نے زمین پر لانی ہے اور اس کو فرضی تو حید نہیں رہنے دینا اسے اپنے سینوں سے چمٹانا ہے، اپنے خون میں جاری کرنا ہے۔ایک ایسی جماعت پیدا کر کے دکھانی ہے جو موحد ہو حقیقتا عمل کی دنیا میں موحد ہو صرف نظریات کی دنیا میں موحد نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ نومبر 1986ء)